معمولی تنازع پر نوجوان کی آنکھیں نکال دی گئیں

اپ ڈیٹ 12 فروری 2016
۔—تصویر بشکریہ مصنف۔
۔—تصویر بشکریہ مصنف۔

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں موبائل چارجر واپس مانگنے پر رشتہ داروں نے مبینہ طور پر نوجوان کی آنکھیں نوچ ڈالیں۔

ڈان نیوز کے مطابق بونیر کے علاقے کلپانی کے رہائشی اختر شاہ کچھ عرصہ قبل ملائیشیا سے چھٹیوں پر گھر آئے تھے۔

ملائشیا سے آنے کے کچھ دن بعد اختر شاہ مبینہ طور پر اپنے رشتہ دار سے اپنا موبائل چارجر واپس لینے گئے، جہاں بات تلخ کلامی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

اختر شاہ کا دعویٰ ہے کہ مخالفین نے طیش میں آ کر انگلیوں سے ان کی آنکھیں نکال لیں۔

واقعے کے فوراً بعد اخترشاہ کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے اختر شاہ کی بینائی واپس نہیں آسکتی۔

اختر شاہ کا علاج کرنے والے ایک ڈاکٹر نے ڈان نیوز کو بتایا کہ جھگڑے کے باعث اختر شاہ اپنی بینائی کھو بیٹھے ہیں اور اس طرح کے مریضوں کا دنیا میں کہیں بھی علاج ممکن نہیں۔

متاثرہ نوجوان کے کزن انور زمان نے بتایا کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہیں زمین پر اختر کی آنکھیں پڑی ہوئی ملیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پولیس کو واقعے کے بارے میں اطلاع دے چکے ہیں تاہم پولیس حملہ آوروں کی سیاسی وابستگی کے باعث ان کے خلاف کارروائی نہیں کررہی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

solani Feb 12, 2016 02:27am
Jahalat ki bhi koi had hoti hai. Kabhi may soch ta hu ham insan hai kay darinday. waisay bander bhi apnay bhai ki ankh nahi nochta.