واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کیلیے دلچسپ اپ ڈیٹ

12 فروری 2016
—اے ایف پی فائل فوٹو
—اے ایف پی فائل فوٹو

اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین آخر کار آئی فونز کی طرح وہ نئی اپ ڈیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جو ان کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دے گی۔

جی ہاں واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے ایموجیز کو متعارف کرا دیا ہے۔

واٹس ایپ کے صارفین کو یہ اپ ڈیٹ ملنا شروع ہوگئی ہے اور وہ اپنے جذبات کا اظہار زیادہ قسم کے ایموجیز کے ذریعے کرسکیں گے۔

اینڈرائیڈ پولیس کے مطابق ان ایموجیز کو 2 ماہ پہلے بیٹا ورژن میں ریلیز کیا گیا تھا۔

تاہم اب یہ دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہے اور ان میں روبوٹ، پاپ کارن اور اوپر نیچے چہروں کے ایموجیز وغیرہ بھی شامل ہیں۔

اس سے پہلے یہ اپ ڈیٹ 4 ماہ قبل آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرائی گئی تھی تاہم اینڈرائیڈ صارفین کا نمبر تاخیر سے آیا۔

گزشتہ دنوں واٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی تھی اور یہ اس وقت دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس کے بعد فیس بک میسنجر کا نمبر آتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Junaid Raza Feb 12, 2016 09:14pm
There should be an option to mention in groups.