نیپال میں سوستانی برت کتھا تہوار

اپ ڈیٹ 12 فروری 2016

کھٹمنڈو: ہندو عقیدت مند نیپال میں ہونے والے سوستانی برت کتھا تہوار میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس تہوار میں عقیدت مند روزانہ اپنی مقدس سوستانی برت کتھا کتاب سے ایک صفحہ پڑھتے ہیں جس میں ان کے خدا مادھو نارائن اور دیوی سوستانی کے ساتھ کئی دیوتاؤں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

سوستانی برت کتھا کا تہوار ہر سال جنوری اور فروری کے درمیان منایا جاتا ہے۔ ہندو عقیدت مند افراد کا ماننا ہے کہ اس دوران مانگی جانے والی ہر دعا قبول کی جاتی ہے۔

اس تہوار کے دوران عقیدت مند مختلف مندروں میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں جبکہ وہ ایک مقدس دریا میں غسل کرتے ہیں اور ایک ماہ کے دوران ورتھ (روزہ) رکھتے ہیں۔

زیادہ تر خواتین خاندان کی فلاح و بہبود یا اچھے شریک حیات کی خواہش میں یہ روزے رکھتی ہیں۔

ٹھنڈ کے موسم میں ایک خاتون نے خود کو تہوار کے دوران سرخ رنگ کی چادر سے ڈھکا ہوا ہے — فوٹو/ رائٹرز
ٹھنڈ کے موسم میں ایک خاتون نے خود کو تہوار کے دوران سرخ رنگ کی چادر سے ڈھکا ہوا ہے — فوٹو/ رائٹرز
تہوار میں شریک ایک عقیدت مند بچہ ہاتھوں میں دیا لیے ہوئے ہے — فوٹو/ رائٹرز
تہوار میں شریک ایک عقیدت مند بچہ ہاتھوں میں دیا لیے ہوئے ہے — فوٹو/ رائٹرز
عقیدت مند مقدس دریا میں غسل کرنے سے پہلے عبادت کر رہے ہیں — فوٹو/ رائٹرز
عقیدت مند مقدس دریا میں غسل کرنے سے پہلے عبادت کر رہے ہیں — فوٹو/ رائٹرز
سخت سردی کے دوران خواتین تریوینی دریا کے کنارے مذہبی گیت گا رہی ہیں — فوٹو/ رائٹرز
سخت سردی کے دوران خواتین تریوینی دریا کے کنارے مذہبی گیت گا رہی ہیں — فوٹو/ رائٹرز
خواتین مقدس دریا سے پانی بھر رہی ہیں — فوٹو/رائٹرز
خواتین مقدس دریا سے پانی بھر رہی ہیں — فوٹو/رائٹرز
ایک عقیدت مند اپنے پاؤں کو گرم رکھنے کے لیے گھاس پر کھڑا ہے — فوٹو/ رائٹرز
ایک عقیدت مند اپنے پاؤں کو گرم رکھنے کے لیے گھاس پر کھڑا ہے — فوٹو/ رائٹرز
نیپال میں ہونے والے اس تہوار میں ایک عقیدت مند اپنے بچے کے ساتھ موجود ہے — فوٹو/ رائٹرز
نیپال میں ہونے والے اس تہوار میں ایک عقیدت مند اپنے بچے کے ساتھ موجود ہے — فوٹو/ رائٹرز