زخمی واٹسن پاکستان سپر لیگ سے باہر

13 فروری 2016
۔ — اے ایف پی / فائل فوٹو
۔ — اے ایف پی / فائل فوٹو

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پاکستان سپر لیگ میں واپسی کی کوششوں کو اس وقت شدید دھچکا پہنچا جب آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن زخمی ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔

پی ایس ایل کے پانچ میچوں میں 194 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ کچھ اہم باولنگ اسپیل کرنے والے واٹسن پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز کے ہمراہ سب سے نیچے اسلام آباد کیلئے بہت اہم کھلاڑی تھے۔

معلوم ہوا ہے کہ 34 سالہ واٹسن کی جگہ پاکستان کے سابق آل راونڈر اظہر محمود لیں گے، جو ٹیم میں بطور 'ایک غیر ملکی' کھلاڑی شامل ہوئے ہیں۔

پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نے واٹسن کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

کھلاڑیوں کے زخمی ہونے سے اسلام آباد کی ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔ واٹسن سے قبل کپتان مصباح الحق، آندرے رسل اور محمد سمع بھی زخمی ہو چکے ہیں۔

واٹسن کے لاہور کے خلاف 7 دیو قامت چھکے


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں