آئی فون سیون میں ایک نئے اضافے کا امکان

13 فروری 2016
آئی فون سکس ایس — کریٹیو کامنز فوٹو
آئی فون سکس ایس — کریٹیو کامنز فوٹو

ایپل کے رواں سال سامنے آنے والے متوقع آئی فون سیون کے حوالے سے مزید تفصیلات منظرعام پر آئی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق نئے آئی فون سیون کو 2 اسپیکرز کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے ہیڈ فون جیک کو ختم کرکے اس کی جگہ ایک اور اسپیکر کو دی جارہی ہے۔

اس وقت آئی فون میں ایک ہی اسپیکر ہے جو فون کے نچلے حصے میں ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے آئی فون سیون کو بالکل نئے انداز سے پیش کیے جانے کا امکان ہے اور وہ ڈیزائن کے اعتبار سے آئی فون سکس ایس سے مختلف ہوسکتا ہے۔

دیگر رپورٹس کے مطابق آئی فون سیون میں کیمرے کے حوالے سے بھی نمایاں اپ گریڈ ہوگی جبکہ آئی فون سیون پلس میں تو 2 رئیر کیمروں کی موجودگی کا امکان ہے۔

اسی طرح نئے آئی فون میں بیک پر پلاسٹک اینٹینا لائنز بھی نہیں ہوں گی جو کیمرے کے نیچے ہوتی ہیں اور یہ ایپل کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس کے پشت پر یہ لائنز نہیں ہوں گی جبکہ یہ المونیم سے ہٹ کر کسی اور میٹریل سے تیار کیا جاسکتا ہے۔

اب یہ آئی فون سیون کیسا ہوتا ہے اس کا فیصلہ تو ستمبر میں ہی ہوگا تاہم اس کے حوالے سے رپورٹس اور افواہیں اس دوران سامنے آتی رہیں گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں