اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں انسانی حقوق کی بہتری کیلئے ایک منصوبے کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی ہے اور انسانی حقوق کی تعلیم، حساسیت اور بیداری کیلئے 40 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق 15 کروڑ روپے موجودہ مالی سال میں سپلیمینٹری کے طور پر جاری کیے جائیں گے، اور 25 کروڑ روپے آئندہ مالی سال 17-2016 میں مختص کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف یومن رائٹس کیلئے 25 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے، جس میں سے 10 کروڑ روپے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت رواں مالی سال میں فراہم کیے جائیں گے اور 15 کروڑ روپے آئندہ مالی سال 17-2016 میں جاری ہونگے۔

یہ خبر 14 فروری 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں