شہر ہو یا دیہات پاکستان میں رہنے والوں کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ کبھی بیمار ہونے کی صورت میں ڈاکٹر کی تلاش اکثر کتنی مشکل ثابت ہوتی ہے مگر اب یہ مسئلہ ایک اسمارٹ فون ایپ کی مدد سے حل ہونے کی امید ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے حال ہی میں ایک نئی ایپ مائی طبیب متعارف کرائی گئی ہے جس کا مقصد مقامی افراد کو طبی امداد کے حصول میں آسانی فراہم کرنا ہے۔

یہ ایپ کسی مرض کی تشخیص سے متعلق نہیں بلکہ یہ کسی طبی ایمرجنسی کی صورت میں آپ کے قریب موجود ڈاکٹرز سے رابطے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔

اس ایپ کو سیونتھ سینس نے تیار کیا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ یہ پاکستان کی پریمیئر ہیلتھ ڈیٹا سروس ہے۔

مین پیج — اسکرین شاٹ
مین پیج — اسکرین شاٹ

اس سے کیا کام لیا جاسکتا ہے؟

ڈاکٹرز، کلینکس اور ہسپتالوں کو سرچ۔

اپنے نزدیگ طبی امداد کی سرچ۔

شیڈول، ڈاکٹر کے مقام اور ٹائمنگ کو دیکھنا۔

اپنے قریب اسپیلشسٹ کو ڈھونڈنا۔

نقشوں کی مدد سے ڈاکٹر تک پہنچنا۔

ایمبولینس سروس کے لیے انسٹنٹ کالز۔

اس ایپ کے دو اہم حصے ہیں : ڈاکٹرز اور ہسپتال۔

صارفین کسی ڈاکٹر کو اس کی طبی شعبے میں مہارت کے حوالے سے ٹائپ کرکے یا کیٹیگریز میں حروف تہجی کے ذریعے سرچ کرسکتے ہیں۔

مگر کسی ڈاکٹر کو سرچ کرنے کے لیے صارفین کو اپنی بیماری کی وضاحت کے لیے درست طبی اصطلاحات کا استعمال کرنا ہوگا یا یوں کہہ لیں ابھی اس میں سرچ کرنا زیادہ دوستانہ عمل نہیں۔

ایپ میں فلٹرز سرچز
ایپ میں فلٹرز سرچز

سرچ کے نتائج فہرست کی شکل میں سامنے آتے ہیں جہاں سے صارفین ڈاکٹروں یا ہسپتالوں کی مکمل تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

ہسپتالوں کو سرچ کرن ےکے لیے ایپ کے بائیں جانب مینیو میں ایک مختلف سیکشن دیا گیا ہے۔

اس میں کیا اچھی چیز ہے؟

یہ ایپ سادہ، صارف دوست اور تیز ہے۔

آن لائن ڈیٹا بیس تک رسائی کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے تاہم ایک بار رسائی کے بعد اس ڈیٹا تک آف لائن تک بھی رساءیحاصل ہوجاتی ہے۔

گرافکس کافی حد تک بہتر ہیں، ریکارڈز پڑھنا آسان ہے، تاہم کالز یا نقشوں کو دیکھنے والے بٹنس کو مخصوص مقام پر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ایمبولینس سروس کو کال کرنا فوری طور پر ممکن ہوسکے۔

کیا کچھ موجود نہیں؟

ریکارڈ رکھنے سے ہٹ کر اس ایپ کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے اگر دیگر طبی ادارے ڈویلپرز سے تعاون کریں۔

اس میں صارفین کے لیے فائدے کے لیے ان اضافوں کی ضرورت ہے۔

بک مارکنگ

لوکیشن میپ کے ساتھ کسی ریکارڈ تک آف لائن رسائی صارفین کے لیے اس وقت بہت مددگار ثابت ہوگی جب وہ سڑک پر یا انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر ہو۔

ریٹنگ سسٹم

صارفین کو کسی مخصوص ڈاکٹر یا ہسپتال کو ریٹ کرنے کا موقع بھی دیا جانا چاہئے اور اس کے نتائج سرچ میں نظر آنے چاہئے۔

بلڈ بینک

خون کا عطیہ دینے کے خواہشمندوں کو اس فہرست کا بنانا چاہئے اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں ایپ یا ایس ایم ایس کے ذریعے انہیں آگاہ کرنا چائے۔ ڈویلپرز کو بلڈ بینکس سے منسلک ہوکر بلڈ ٹائپ کی سرچ کو موثر بنانا چاہئے۔

فوری تبدیلیاں

اس وقت ایپ میں ایک کیٹیگری کے لیے دو سرچ باکسز ہیں، ایک اسپیشلٹی کے لحاظ سے ڈاکٹرز کی سرچ کے لیے اور دوسرا نام کے ذریعے ڈاکٹروں کی تلاش۔

ایپ میں ڈاکٹرز کے آپشنز تصاویر کے ساتھ دکھائے جاتے ہیں
ایپ میں ڈاکٹرز کے آپشنز تصاویر کے ساتھ دکھائے جاتے ہیں

ہسپتالوں کو سرچ کرنے کے لےی صارفین کو مینیو میں ہاسپٹل سیکشن پر سوئچ کرنا پڑتا ہے، دو مختلف سرچ باکسز کی بجائے ایک یونیورسل سرچ باکس کو ڈاکٹر یا ہسپتال کے ڈیٹابیس سے پیئر کیا جانا چاہئے تاکہ صارفین کو الجھن کا سامنا نہ ہو اور کام تیزی سے ہوسکے۔

کنکشن میں ایرر کی صورت میں ایپ میں صارف کے سامنے ری ٹرائی یا ایگزٹ کے آپشن آتے ہیں، جس میں سے ایگزٹ کو بیک کے آپشن سے بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ صارف ایپ سے نکلنے کی بجائے سرچ اسکرین پر ہی رہے۔

۔
۔

ایک بار مکمل ریکارڈ تک رسائی کی صورت میں صرف سامنے آنے والے پہلے فون نمبر پر ہی کال کی جاسکتی ہے، اس حوالے سے تمام فون نمبرز لنک کی شکل میں سامنے آنے چاہئے جنھیں ٹیپ یا کلک کرنے سے کال کی جاسکے۔

فون نمبر کو ڈسپلے کرنے والے اسپیس کو بھی ری سائز کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت ریکارڈز میں محض ایک یا دو مکمل نمبرز نظر آتے ہیں جبکہ باقی نمبر جزوی طور پر نظر آتے ہیں۔

ڈاکٹرز کے شیڈولز کے حوالے سے ہینڈ سیٹ کے کیلنڈ میں لنک کا دینا بھی ایک اچھا فیچر ثابت ہوسکتا ہے۔

Share doctor's information easily from mytabeeb app

#MyTabeeb #DidYouKnow: By using mytabeeb App you can share doctor's contact with your #family and #friends :) You can share on #WhatsApp, #SMS, #Facebook, #Twitter, #Email, #Skype and many more smile emoticonWebApp: https://www.mytabeeb.pkAndroidApp: https://goo.gl/YV6pNz

Posted by Mytabeeb on Tuesday, February 2, 2016

مائی طبیب کو گوگل پلے اسٹور پر مفت ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ali kazmi Feb 19, 2016 01:08am
thank you so much for this creative app,ut currently I am also using HOPTFORLIFE