گوگل کے اس خفیہ فیچر سے اپنا گمشدہ فون ڈھونڈیں

گوگل کے اس خفیہ فیچر سے اپنا گمشدہ فون ڈھونڈیں


اپنے اسمارٹ فون کو کھونا کا تجربہ اگر آپ کو ہوا ہے تو اندازہ ہوگا کہ کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔

یقیناً اگر وہ چھین نہیں گیا مگر سائلنٹ ہو تو کسی اور فون سے کال کرکے ڈھونڈنا ممکن نہیں ہوتا اور کافی تلاش کرنا پڑتی ہے۔

خوش قسمتی سے گوگل نے ایک ایسا آسان اور تیز رفتار طریقہ تیار کررکھا ہے جو گھر یا دفتر وغیرہ میں گم ہوجانے والے اسمارٹ فونز کو باآسانی تلاش کرسکتا ہے مگر اکثر افراد اس سے واقف نہیں۔

یہ بہت زیادہ آسان ہے سب سے پہلے تو گوگل پر جائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس گوگل اکاﺅنٹ سے سائن ان ہو جس پر آپ کا فون رجسٹرڈ ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اور پھر سرچ بار پر یہ ٹائپ کرکے انٹر کریں Where's my phone?۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

آپ کے سامنے ایک نقشہ آجائے گا اور کچھ دیر بعد آپ کے فون کی لوکیشن بھی ظاہر ہوجائے گی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اور ہاں اگر آپ کا فون گھر یا دفتر وغیرہ میں سائلنٹ حالت میں گم ہوا ہو تو فون کی لوکیشن ملنے کے بعد اس کی رنگ بھی فل والیوم سے بجا سکتے ہیں تاکہ اسے ڈھونا جاسکے اور وہ بیل سائلنٹ پر بھی چلے گی۔

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

یہ گوگل کے ڈیوائس منیجر کا حصہ ہے اور آپ دور بیٹھ کر بھی فون کو لاک یا اس کے اندر موجود مواد کو صاف کرسکتے ہیں، یعنی اگر فون چھین جاتا ہے تو آپ کو بس ایک کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوگی تاکہ اس لاک یا کم از کم اپنا ڈیٹا تو صاف کردیں تاکہ پرائیویسی محفوظ رہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اور ہاں آئی فون صارفین کے لیے یہ طریقہ کارآمد نہیں بلکہ یہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون پر ہی کام کرتا ہے، آئی فون پر اس سے ملتا جلتا ٹول تو موجود ہے مگر گوگل جیسا آسان نہیں۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔