عالمی یومِ خواتین پر یہ بولی وڈ فلمیں دیکھنا نہ بھولیں

عالمی یومِ خواتین پر یہ بولی وڈ فلمیں دیکھنا نہ بھولیں

آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس موقع پر بولی وڈ کی کچھ ایسی فلمیں بھی ذہن میں آتی ہیں جن میں خواتین کو نہایت باصلاحیت، باوقار اور پرعزم دکھایا گیا ہے۔

ان فلموں کو باکس آفس پر نہ صرف بے حد پسند کیا گیا بلکہ خواتین کے حوالے سے عمومی تاثرات کو بھی تبدیل کرنے کا موقع ملا۔

ایسی ہی کچھ فلموں کی فہرست ہم نے یہاں ترتیب دی ہے جو یقیناً آپ کو بھی پسند آئیں گی۔

ہائی وے

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’ہائی وے‘ کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے چار مرد اغوا کرلیتے ہیں۔ ویرا (عالیہ بھٹ) اغواہ ہونے کے بعد ایک ایسے سفر پر نکلتی ہیں جہاں وہ اغوا ہونے کے باوجود خود کو آزاد محسوس کرتی ہیں۔ اس دوران وہ اپنی شخصیت کو پہچاننے کے ساتھ ساتھ گھر میں لگائی جانے والی پابندیوں سے بھی آزاد ہوجاتی ہیں۔ امتیاز علی کی ہدایت میں بنی فلم 'ہائی وے' کو عالیہ کے کیرئیر کی کامیاب فلم مانا جاتا ہے جسے باکس آفس پر بہترین ردعمل موصول ہوا۔

کوئین

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

ہر عورت اپنی زندگی کی کوئین (رانی) ہوتی ہے اور اس بات کو ہدایت کار وکاس بہل نے نہایت خوبصورتی سے اپنی فلم 'کوئین' میں دکھایا۔ اس فلم پر اس کی مرکزی اداکارہ کنگنا رناوٹ نے نہ صرف اپنا دوسرا نیشنل ایوارڈ حاصل کیا بلکہ شوبز میں ایک کامیاب مقام بھی حاصل کیا۔ کنگنا نے اس فلم میں رانی نامی ایک لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو شادی ٹوٹنے کے بعد اکیلے اپنے ہنی مون پر روانہ ہوجاتی ہے۔

انگلش ونگلش

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

سری دیوی کی کامیاب فلم 'انگلش ونگلش' نے ثابت کردیا کہ خواتین معاشرے میں خود اپنا ایک اعلیٰ اور اہم مقام بنا سکتی ہیں۔ اس فلم میں سری دیوی نے ایک گھریلو خاتون کا کردار ادا کیا تھا جسے انگریزی نہ آنے کی وجہ سے شوہر اور بیٹی سے کافی شرمندگی محسوس ہوتی تھی۔ گوری شندے کی ہدایت میں بنی اس فلم میں دلچسپ موڑ اُس وقت آیا جب سری دیوی نے انگریزی سیکھنے کے ساتھ خود پر بھروسہ بھی حاصل کیا۔

این ایچ 10

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

’این ایچ 10‘ ایک ایسی فلم ہے جو ہر کمزور عورت کو دیکھنی چاہیے۔ اس فلم میں انوشکا شرما کو کچھ غنڈوں سے اپنی جان بچاتے ہوئے دکھایا گیا جس میں انہوں نے ہر مشکل سے نکل کر اپنی حفاظت کی۔ فلم ’این ایچ 10‘ 2015 کی کامیاب فلموں میں سے ایک قرار پائی۔

پیکو

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

یہ فلم ایک والد اور ان کی بااختیار بیٹی کی کہانی پر مبنی ہے جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔ اس فلم میں دپیکا پڈوکون نے بیٹی جبکہ امیتابھ بچن نے ان کے والد کا کردار ادا کیا۔ فلم میں دکھایا گیا کہ دپیکا اپنی نوکری کے ساتھ ساتھ اپنے والد کا بھی بخوبی خیال رکھتی ہیں۔ ہدایت کار شوجت سرکار کی اس فلم نے دپیکا کو ان کے کیرئیر میں کامیابی کی ایک نئی راہ پر پہنچادیا۔ اس فلم کو متعدد ایوارڈز بھی ملے، ساتھ ساتھ اسے ناقدین نے بھی بے حد پسند کیا۔

میری کوم

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

باکسنگ چیمپیئن میری کوم کو بہت کم لوگ ہی جانتے تھے لیکن ہدایت کار اومنگ کمار کی اس کہانی کو فلم کی صورت میں ڈھالنے کے بعد دنیا بھر میں اس چیمپئن کی کہانی کو پسند کیا گیا۔ اس فلم میں پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں دکھایا گیا کہ ایک کسان کی بیٹی نے معاشرے اور اپنے گھر والوں کے خلاف جاکر اپنا باکسنگ چیمپئن بننے کا خواب پورا کیا۔

کہانی

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

ودیا بالن کی فلم ’کہانی‘ بولی وڈ میں خواتین پر بننے والی فلموں میں اب تک کی بہترین فلموں میں سے ایک مانی گئی۔ سوجائے گھوش کی ہدایت میں بنی اس فلم کی کہانی ایک حاملہ خاتون کے گرد گھومتی ہے جو اپنے گمشدہ شوہر کی تلاش میں کلکتہ روانہ ہوتی ہے۔ اس فلم کو 2012 کی بہترین فلم قرار دیا گیا تھا جس کے لیے ودیا بالن کو نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا۔

بشکریہ انڈیا ٹوڈے


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔