میں نے 40 دن میں 14 پاؤنڈ وزن کیسے گھٹایا

اپ ڈیٹ 23 مئ 2016
آپ کا وزن اس وقت تسلسل کے ساتھ کم ہونا شروع ہوتا ہے جب آپ خود کو اچھی طرح سمجھ لیتے ہیں. — Creative Commons
آپ کا وزن اس وقت تسلسل کے ساتھ کم ہونا شروع ہوتا ہے جب آپ خود کو اچھی طرح سمجھ لیتے ہیں. — Creative Commons

وزن کم کرنا آسان کام نہیں ہے۔

مجھ سے ہی پوچھ لیں، میں تب سے کوشش کر رہا ہوں جب 2010 میں 18 سال کی عمر میں 5 فٹ 10 انچ کے قد کے ساتھ میرا وزن 210 پاؤنڈز تک بڑھ چکا تھا۔ مجھے وزن کم کرنے کا مؤثر طریقہ ڈھونڈنے میں تقریباً 6 سال کا وقت لگا۔

میں نے درجنوں مرتبہ طرز زندگی کو تبدیل کرتے ہوئے ورزشیں کیں، مختلف خوراکیں اور یہاں تک کہ دیسی ٹوٹکے بھی استعمال کیے۔ مگر دوسری چیزوں کے ساتھ ایک اہم ٹیکنالوجی کی حامل عادت نے ایک مہینے سے کچھ زیادہ کے اندر 14 پاؤنڈز وزن گھٹانا ممکن بنایا۔

چلیے تھوڑا پیچھے ستمبر 2015 سے شروع کرتے ہیں۔ کئی ماہ مستقل ورزشیں کرنے اور میرے حساب سے ایک مناسب ڈائیٹ کنٹرول کے باوجود فائدہ نہ ہونے کی وجہ سے میں نے سوچا کہ اب بس بہت ہوا، اور سب چھوڑ دیا۔

پڑھیے: گھی: دوست یا دشمن؟

خود کو تکلیف سے دوچار کر رہا تھا مگر پھر بھی میرا وزن کم نہیں ہو رہا تھا۔

مجھے یاد ہے کہ میں نے اپنی احساس محرومی کا اظہار فیس بک پر کیا تھا۔ میرے ایک دوست، جو اب میرے قیمتوں کا موازنہ کرنے کے اسٹارٹ اپ کا شریک بانی بھی ہے، نے مجھے مائی فٹنس پال نامی موبائل اور ویب ایپ کا مشورہ دیا۔ اور پھر میں ہمت کر کے ڈیٹا کی مدد سے وزن کم کرنے کے سفر پر کر نکل پڑا۔

وزن کم کرنے کا بنیادی حساب کتاب

جنہیں اس طریقے کا پتہ نہیں انہیں بتاتے چلیں کہ ''ڈیٹا کی مدد سے'' کا فقرہ بزنس اور آئی ٹی کے حلقوں میں استعمال ہوتا ہے، جس کے ذریعے رجحانات کے اعداد و شمار جمع کیے جاتے ہیں۔ ان اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ڈیٹا کی مدد سے وزن کم کرنے کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اس بنیادی حساب کتاب کو سمجھیں جس پر یہ طریقہ مبنی ہے۔ یہ ایسی چیز ہے جسے میں شرمناک حد تک دیر سے جان پایا ہوں۔

کیلوری خسارہ = کیلوریز جو آپ کھاتے ہیں - کیلوریز جو آپ استعمال کرتے ہیں

مزید پڑھیے: وزن کم کرنے کیلئے 5 مفید مشروبات

اہم بات: وزن کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جتنی کیلوریز آپ پورا دن استعمال کرتے ہیں، اس کے مقابلے میں کم کیلوریز کھائیں (آپ روز کتنی کیلوریز خرچ کرتے ہیں، یہاں جانیے)۔ تو آپ کا کیلوری خسارہ جتنا زیادہ ہوگا، اتنی جلدی آپ کا وزن کم ہوگا۔

مائی فٹنس پال استعمال کنندگان سے ان کی روزانہ کی خوراک اور دیگر کھانے کی اشیاء کی تفصیلات درج کرنے کا کہتا ہے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ آپ ہر دن کتنی کیلوریز کھا رہے ہیں۔

شروع میں تمام کھانوں کی تفصیلات لکھنا مشکل ہوسکتا ہے مگر جیسے ہی آپ اپنی غذائی عادات کا تجزیہ کریں گے تو آپ کو کچھ ایسے دلچسپ حقائق معلوم ہوں گے جو اس کام کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

آپ یہ تو پہلے سے جانتے ہیں کہ برگرز، سوفٹ ڈرنکس اور پراسس کیے گئے کھانے آپ کے وزن گھٹانے کی کوششوں کے لیے کس قدر نقصاندہ ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ آلو گوشت، حلیم، بریانی، دہی پھلکے اور شکر والی دودھ-پتی کے بہت سارے کپ بھی تقریباً اتنے ہی نقصان دہ ہیں؟

مائی فٹنس پال کے ذریعے کیلوریز گننا نہایت آسان ہے۔ — ایپ اسکرین شاٹ۔
مائی فٹنس پال کے ذریعے کیلوریز گننا نہایت آسان ہے۔ — ایپ اسکرین شاٹ۔

یہ بات مجھے مائی فٹنس پال کے ذریعے تین ماہ تک کیلوریز گننے کے بعد معلوم ہوئی۔

اس کے ڈیٹا بیس میں پچاس لاکھ کھانوں کی اشیا شامل ہیں، اس لیے آپ اپنے روزمرہ کے مقامی کھانوں کو باآسانی تلاش کر سکتے ہیں۔ اس طرح یہ آپ کی خوراک کو کیلوری، کاربن، فیٹس، پروٹین، سوڈیم اور شوگر کی صورت میں تقسیم کر کے بتاتی ہے۔

جانیے: 9 وجوہات جو جسمانی وزن کم نہ ہونے دیں

مستقل طور پر کیلوریز شمار کرنے سے آپ کو اپنی خوراک کی عادات میں موجود کئی خامیوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی جنہیں آپ باآسانی سدھار سکتے ہیں اور اس طرح آپ کو وزن کم کرنے کی جدوجہد میں کافی حد تک مدد ملے گی۔

میری خوراک کی عادات بھی بہت حیران کن تھیں۔ میں ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے پر تو کنٹرول کر رہا تھا لیکن اسنیکس (بے وقت کے کھانے) کی وجہ سے وزن کم کرنا مشکل ہو رہا تھا۔

کافی کے چار کپس اور بظاہر ہلکے پھلکے لگنے والے بسکٹ اور مٹھائی کھانے سے میں ہر روز 500 سے 700 اضافی کیلوریز کھا رہا تھا جو روزانہ توانائی کے لیے ضروری کل کیلوریز کے مقابلے کہیں زیادہ تعداد ہے۔

اور یہ کہ اگر میں کئی دنوں تک ڈائٹ پر کنٹرول کر بھی لیتا، تو ہفتے کے اختتام پر باہر کھا کر کیلوریز کی کمی کو پورا کر دیتا تھا۔

کھانے کی عادات کو آسانی سے بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مائی فٹنس پال آپ کو کھانوں کی سمجھ بوجھ بھی فراہم کرتی ہے۔ آپ اس ایپ کے ذریعے غذائیت سے بھرپور کھانوں، مؤثر ورزشوں اور بہترین متوازن ڈائٹس کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں۔

جانیے: موٹاپے سے نجات کے یہ طریقے آپ نے کبھی نہیں سُنے ہوں گے

موبائیل ایپ کے ذریعے حاصل ہونے والی ان انمول معلومات کو استعمال کرتے ہوئے میں نے وزن گھٹانے کے ایک سادہ پلان کو ترتیب دیا جس پر باآسانی عمل بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس طریقے سے مجھے 40 دنوں میں 14 پاؤنڈز کم کرنے میں مدد ملی۔

میں نے اسنیکس کو زندگی سے نکال دیا، بلیک کافی پینا شروع کردی، اور باہر کے فاسٹ فوڈ کھانوں کے بجائے انہی جیسے لذیذ مگر غذائیت سے بھرپور کھانے کھانا شروع کر دیے اور ہلکی ورزش کو اپنے روٹین میں شامل کردیا۔ وزن کو تسلسل کے ساتھ کم کرنے لیے آہستہ آہستہ اپنی عادات کو تبدیل کردیا اور یہ تمام چیزیں کیلوریز گننے کے ساتھ شروع ہوئیں۔

آپ کا وزن اس وقت تسلسل کے ساتھ کم ہونا شروع ہوتا ہے جب آپ خود کو اچھی طرح سمجھ لیتے ہیں اور اس وقت ختم ہوجاتا ہے جب صحتمند غذا آپ کی عادات میں شامل ہوجاتی ہیں۔ اگر آپ ایسی عادات کو اپنا سکتے ہیں تو آپ کا وزن آپ کے لیے مسئلہ نہیں رہے گا۔

انگلش میں پڑھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

abdullah khan Mar 13, 2016 02:38am
aaaap ne sari baatie kahi woh sub theek ha i lekin breakfast lunch aur dinner schedule bhi bata daitie tou acha rehta weekly
Shahzad Ahmad May 25, 2016 03:44pm
No doubt this application is a miracle. I am using this and I lost 5 pounds in just 3 weeks. I would recommend every diet conscious person to try this once at least for 4 weeks and you will see yourself the magic.