آپ نے شاید سنا ہوگا کہ اپنے اسمارٹ فون کو رات بھر تک چارج کے لیے لگا چھوڑ دینا بیٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

کیا آپ اس یقین کرتے ہیں ؟ اگر ہاں تو اس حوالے سے فکر مند ہونا چھوڑ دیں کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہوتا۔

ایک ویب سائٹ کیورا میں ٹیکنالوجی کے ایک ماہر نے اس حوالے سے بتایا کہ لوگوں کو جاننا چاہئے کہ ان کے اسمارٹ فون کی بیٹری کس طرح کام کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے فون کو رات بھر تک چارج ہونے کے لیے چھوڑ دینا بیٹری کو معمولی سا نقصان بھی نہیں پہنچاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی فون ہو یا کوئی اور ڈیوائس اگر ان میں لیتھیم آئیون یا لیتھیم پولیمر بیٹری کا استعمال ہورہا ہے تو رات بھر چارج پر لگے رہنے سے بھی کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح بیٹریاں 100 فیصد پر پہنچنے کے بعد چارجنگ پاور کو خودکار طور پر چارجنگ سرکٹ سے کٹ کردیتی ہیں۔

بنیادی طور پر اسمارٹ فون کی بیٹری بھی ڈیوائس کی طرح اسمارٹ ہوتی ہے۔

اور ہاں ایپل ہو یا سام سنگ یا کوئی کمپنی لگ بھگ سب کے اسمارٹ فونز میں لیتھیم بیٹریز ہی استعمال ہوتی ہیں تو رات بھر چارج کرنا نقصان دہ ثابت نہیں ہوتا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں