ریحام خان کا کہنا ہے کہ عدم مساوات اور خواتین سے نفرت کا آغاز گھروں سے ہوتا ہے اور اس لیے ہمیں خاموش نہیں رہنا چاہیے اور اسی لیے پاکستان میں لوگ انہیں سلمان کی طرح دبنگ کہتے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ریحام خان نے حال ہی میں ہندوستان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ ایونٹ میں خطاب کیا جس دوران انہوں نے خواتین کے حقوق کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی پر بھی بات کی۔

ریحام کا پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے اپنی علیحدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی شادی ایک غلطی تھی۔

ریحام کے مطابق ’ہم سب غلطیاں کرتے ہیں، اور مجھ سے بھی ہوئی، دنیا اب تبدیل ہورہی ہے لیکن آج بھی ہم خواتین کی بات نہیں سنتے، مجھے اپنے بیٹے کی تربیت پر بے حد فخر ہے‘۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور ریحام میں طلاق ہوگئی

اس ایونٹ میں ریحام کے ساتھ ساتھ بولی وڈ اداکارہ اور سیاست دان گل پناگ نے بھی بات چیت کی۔

اپنے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے ریحام نے خواتین سے درخواست کی کہ انہیں زیادتی کے خلاف کبھی خاموش نہیں رہنا چاہیے، ایسا کرنے سے عدم مساوات اور خواتین سے نفرت کا آغاز گھروں سے ہوتا ہے۔

ریحام کا کہنا تھا ’میں ایک عورت ہوں، لیکن پاکستان میں لوگ مجھے سلمان خان کی طرح دبنگ بلاتے ہیں‘۔

شادی کے بعد سے اپنے سر کا ڈھاپنے کے سوال پر ریحام کا کہنا تھا ’میری شادی سے میری چادر اوڑھنے کا کوئی تعلق نہیں، ’مجھے پاکستان میں مختلف لوگوں سے مل کر بے حد خوشی ہوتی ہے، اور اس ہی لیے میں نے اپنا لباس تبدیل کیا، مجھے چادر پہننا بے حد پسند ہے‘۔

ریحام کا مزید کہنا تھا ’میں 2012 میں پاکستان آئی، اور اپنی پرانی نوکری سے کافی بیزار ہوچکی تھی، اس دوران مجھے پاکستان میں وہاں کے لوگوں سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ وقت گزار کر، ان کے رہنے سہنے کے طریقوں کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی‘۔

ریحام کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کو مزید ترقی کی جانب گامزن کرنے اور دونوں ممالک کے بچوں کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے آمدنی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ورنہ صرف سیمینارز اور ورک شاپس کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

ahmed Mar 19, 2016 09:55am
dabang lolz u cracked a nice joke.
محمد آصف ملک Mar 19, 2016 01:21pm
دبنگ ہاہاہا۔ اپنے منہ میاں میٹھو