دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ

06 اپريل 2016
— فوٹو بشکریہ ایچ پی
— فوٹو بشکریہ ایچ پی

ویسے تو اس وقت بیشتر لوگ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹ وغیرہ کے استعمال کو زیادہ پسند کرتے ہیں مگر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بالخصوص لیپ ٹاپ کی اہمیت میں اب بھی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

اور اگر آپ کسی اچھے لیپ ٹاپ کو لینے کی خواہش رکھتے ہیں تو معروف کمپنی ایچ پی کی یہ نئی ڈیوائس آپ کو ضرور پسند آئے گی۔

یہ ہے اسپیکٹر نامی لیپ ٹاپ جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے پتلا لیپ ٹاپ ہے اور ایپل کے میک بک ائیر کو اس معاملے میں شکست دے چکا ہے۔

ایچ پی کے مطابق دیکھنے میں یہ جتنا خوبصورت ہے اس کے فیچرز بھی اتنے ہی بہترین ہیں۔

مگر مسئلہ یہ ہے کہ یہ محدود بجٹ رکھنے والے صارفین کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا بلکہ یہ ایسے لوگوں کے لیے ہے جو کارکردگی کے ساتھ لیپ ٹاپ کے ظاہری روپ کی بھی پروا کرتے ہیں۔

اس کی موٹائی محض 10.4 ملی میٹر جبکہ وزن ایک کلو سے کچھ زیادہ ہے، تاہم کم حجم کے باوجود اس میں ایک اچھے لیپ ٹاپ کے تمام فیچرز موجود ہیں۔

جیسے مکمل ایچ ڈی 1080p 13.3 انچ اسکرین، یو ایس بی سی چارجنگ پورٹ، 8 جی بی ریم، 512 جی بی ہارڈ ڈسک اور کور آئی فائیو پروسیسر وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایچ پی
فوٹو بشکریہ ایچ پی

اس کی قیمت 1169 ڈالرز رکھی گئی ہے اور اسے دو مختلف رنگوں میں رواں ماہ کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں