ایکواڈور : تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2016

کیٹو: جنوبی امریکا کے ساحلی ملک ایکواڈور میں 7.8 شدت کے زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 400 سے زائد ہوچکی ہے۔

قیامت خیز زلزلے کے باعث دو ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، جن کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے، جبکہ350 سے زائد عمارتیں اور مکانات منہدم ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایکواڈور میں زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد 350 سے زائد ہو گئی

زلزلے کا مرکز دارالحکومت کیٹو سے 170 کلومیٹر دور جنوب مشرقی صوبہ مویزن سے صرف 27 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جس کی وجہ سے مویزن کے کئی شہر شدید متاثر ہوئے۔

امریکی جیولوجیکل سینٹر کے مطابق 1979 کے بعد ایکواڈور میں یہ شدید ترین زلزلہ تھا۔

زلزلے کے بعد ایکواڈور کی حکومت نے 6 صوبوں، جن میں زیادہ تر ساحلی صوبے ہیں، میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور فوج کو ان صوبوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے بھیج دیا گیا۔

زلزلے کے جھٹکے کولمبیا کے شہر کالی میں بھی محسوس ہوئی، جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ایکواڈور کے قصبے کانوا میں تباہ ہونے والی عمارت کے مکین اپنی رہائش گاہ کی طرف دُکھ بھرے انداز میں دیکھ رہے ہیں۔ — فوٹو: رائٹرز

ملٹری اور سول اہلکار زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر پورٹوویاجو میں گرنے والی عمارت کا ملبہ اٹھا رہے ہیں۔ — فوٹو: اے ایف پی

ایکواڈور کے قصبے کانوا میں زلزلے کے باعث تباہ ہونے والی عمارت اور گاڑی کا ملبہ نظر آرہا ہے۔ — فوٹو: رائٹرز

زلزلے کے بعد پورٹوویاجو کے مقامی رہائشی تباہ شدہ پُل کے ملبے پر کھڑے ہیں۔ — فوٹو: رائٹرز

زلزلے کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کو امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے۔ — فوٹو: رائٹرز

ایکواڈور کے صدر رافیل کوریہ کانوا کے متاثرہ افراد کو تسلی دے رہے ہیں۔ — فوٹو: رائٹرز

— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
مانٹا میں ریسکیو آپریشن کیا جارہا ہے۔ — فوٹو: اے ایف پی

مانٹا کے متاثرہ افراد محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں۔ — فوٹو: اے ایف پی