گوگل 'جزوی طور پر ایک خطرناک ویب سائٹ ہے'، یہ دعویٰ کسی اور نے نہیں خود گوگل نے اپنے بارے میں کیا ہے۔

جی ہاں گوگل نے اپنے صارفین کو انتباہ کیا ہے کہ اس کا سرچ انجن 'جزوی خطرناک' ویب سائٹ ہے اور لوگ اسے استعمال کرتے ہوئے محتاط رہیں۔

گوگل کے اپنے سرچ انجن کے بارے میں غیرمعمولی تجزیے کے مطابق اس کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پیج صارفین کی ذاتی معلومات کو چرانے یا اس کی کوشش کرسکتا ہے یا کمپیوٹرز میں malware انسٹال کرسکتا ہے۔

یہ انتبال گوگل کی اپنی آن لائن ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں سامنے آیا ہے جس میں ویب سائٹس کی محفوظ سرفنگ کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کونسی سائٹس صارفین کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

اس فہرست میں گوگل نے خود کو بھی شامل کیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کے سرچ پیجز میں 'دھوکا دینے والا مواد' بھی ہوتا ہے، جبکہ اس ڈومین کے کچھ پیجز malware انسٹال، ذاتی معلومات چرانے اور انہیں دیگر مشتبہ ویب سائٹس کی جانب لے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے ' صارفین کئی بار ویب سائٹس پر ایسا خراب مواد پوسٹ کردیتے ہیں جو عام طور پر محفوظ ہوتا ہے، محفوظ براﺅزنگ اس وقت ہوتی ہے جب ویب ماسٹر اس خراب مواد کو صاف کردے'۔

گوگل کے مخالف سرچ انجن جیسے مائیکروسافٹ کا بنگ بھی اس طرح کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ جاری کرتا ہے مگر ان میں کبھی خود کو خطرناک قرار نہیں دیا جاتا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں