سرینا ولیمز میڈرڈ اوپن ٹینس سے دست بردار

اپ ڈیٹ 29 اپريل 2016
سرینا ولیمز کو آسٹریلین اوپن کے فائنل میں شکست ہوئی تھی—فوٹو: اے ایف پی
سرینا ولیمز کو آسٹریلین اوپن کے فائنل میں شکست ہوئی تھی—فوٹو: اے ایف پی

میڈرڈ: عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمزصحت کی خرابی کے باعث میڈرڈ اوپن ٹینس سے دست بردار ہوگئیں۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی خاتون ٹینس اسٹارسرینا ولیمز نے جمعے کو بخار اور زکام کا شکار ہونے کی وجہ سے اپنی عدم دستیابی کی تصدیق کردی۔

سرینا ولیمز نے رواں سیزن میں اب تک تین ٹورنامنٹ کھیلے ہیں جس میں سے دو میں آسٹریلین اوپن اور انڈین ویلز میں شکست ہوئی تھی جبکہ ابتدائی ٹورنامنٹ سے بھی دست بردار ہونا پڑا تھا۔

سرینا ولیمز کی عدم موجودگی میں 16 خواتین ٹینس اسٹار میڈرڈ اوپن کے حصول میں مدمقابل ہوں گی جبکہ پولینڈ سے تعلق رکھنے والی آگنیسکا راڈوانسکا ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہوں گی۔

دوسری جانب پانچ دفعہ کی گرینڈ سلیم چمپیئن ماریا شراپواڈرگ ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد تاحال کھیل سے باہر ہیں۔

سرینا ولیمز کو آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ہرانے والی جرمن اسٹاراینجلیق کربرگزشتہ ہفتے اسٹٹگارٹ ٹینس میں کامیابی کے ساتھ عمدہ فارم میں ہیں اور ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

ایجنلق کربر کا کہنا تھا کہ'مجھے معلوم ہے کہ میں جیت سکتی ہوں اور اسی جذبے کے ساتھ میں فرنچ اوپن میں شرکت کرنے جاؤں گی'۔

عالمی نمبر 13روس کی سویٹلانا کزنیٹسوا نے سرینا ولیمز کو میامی اوپن کے چوتھے مرحلے میں اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا تھا جبکہ سیزن کے ابتدائی ٹورنامنٹ ہوپ مین کپ میں گھٹنے کی انجری کے باعث مقابلے سے دست بردار ہوگئی تھیں۔

سرینا ولیمز نے 2012 اور 2013 میں میڈرڈ اوپن ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں