کیا آپ کو ہارر فلمیں پسند ہیں اور آپ کو ان سے کسی قسم کا خوف محسوس نہیں ہوتا؟

اگر ہاں تو یوٹیوب پر موجود ان مختصر ویڈیوز کو دیکھیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ان کو دیکھنے والے کی نیند اڑ جاتی ہے۔

یہ کس حد تک ٹھیک ہے ہم تو کچھ کہہ نہیں سکتے آپ ہی دیکھ کر بتائیں کہ یہ دعویٰ ٹھیک ہے یا نہیں۔

ڈائننگ روم اور دیئر از نتھنگ

ڈیوڈ بی ایرلے ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ایک آرٹسٹ اور فلم ساز ہیں اور انہیں اس ایک منٹ کی فلم کے لیے ہی جانا جاتا ہے ۔ یہ ایک منٹ کی ویڈیو اپنے اندر کافی خوف کا سامان رکھتی ہے تاہم ممکنہ طور پر سب سے دہشتناک پہلو خاتون کا گھورنا ہے جو لگتا ہے کہ بالکل آپ کی جانب دیکھ کر ہمارے اندر کچھ ٹٹول رہی ہے۔

بیڈ فیلوز

یہ ایک شارٹ فلم ہے جسے ڈریو ڈے والٹ نے تیار کیا اور اس میں انسانوں کے اس خوف کا اظہار کیا گیا ہے جو کسی نامعلوم کی قربت سے محسوس ہوتا ہے، خاص طور پر جب معلوم ہو کہ آپ کے ساتھ سونے والا وہ نہیں جس کی آپ توقع کررہے ہیں تو کیسا احساس ہوتا ہے وہ آپ خود ہی دیکھ لیں گے۔

یوزر نیم : 666

ویسے تو ہوسکتا ہے کہ شروع میں آپ کو اس ویڈیو میں کچھ بھی غیرمعمولی یا خوفناک چیز محسوس نہ ہو، مگر بتدریج جب اس میں مناظر بدلنے لگتے ہیں تو وہ حیران کن ثابت ہوتے ہیں اور جب وہ بندہ یوٹیوب سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے تو براﺅزر بند ہونے سے ہی انکار کردیتا ہے۔

بے بی لاف اے لاٹ اوریجنل کمرشل

اس ویڈیو کے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے درحقیقت آپ دیکھ اور سن کر ہی سمجھ سکتے ہیں، ورنہ بظاہر تو ایسی کوئی خوفناک چیز اس میں نظر نہیں آتی۔

دا وومنگ انسیڈنٹ

نومبر 1987 میں شکاگو کے دو مقامی چینیلز کی نشریات کو نامعلوم افراد نے ہیک کرکے اس میں یہ ویڈیو چلائی جس میں عجیب پراسرار پیغامات اور تصاویر کو دیا گیا ہے۔ اس ویڈیو نے اس زمانے میں متعدد افراد کی راتوں کی نیند حرام کردی تھی، آپ بھی دیکھ کر فیصلہ کریں اس میں کچھ ایسا ہے بھی یا نہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Tahir May 01, 2016 03:08pm
baykar bilkul bykaaaaaaarrrrr....