واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ لوگ اکثر اپنے دوستوں سے رابطوں کے لیے دیگر ایپس کا بھی استعمال کرتے ہیں۔

مگر اب ایک نئے فیچر کی بدولت آپ کو واٹس ایپ کے سامنے کسی اور ایپ کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

جی ہاں دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروس بہت جلد آپ کی ہر پسندیدہ فون ایپ کی جگہ لینے والی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے وائس میل کا فیچر متعارف کرائے جانے والا ہے۔

واٹس ایپ میں پہلے ہی وائس اوور آئی فون کالز کی سہولت موجود ہے تو بلٹ ان وائس میل سسٹم اس کا لازمی اضافہ سمجھا جاسکتا ہے۔

گزشتہ دنوں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ وائس میل کے ساتھ ساتھ انسٹنٹ کال بیک کا فیچر بھی سامنے لانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

ایسا ہونے پر واٹس ایپ اینڈرائیڈ ڈائلر اور ٹیکسٹ میسج ایپ کا بہترین متبادل بن جائے گی اور کال بیک کے لیے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ کو اوپن کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

وائس میل فیچر میں روایتی وائس میل کی جگہ واٹس ایپ آپ کو ایک پیغام ریکارڈ کرنے اور بھیجنے سے قبل سننے کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ نئے فیچرز کب تک صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم امکان ہے کہ ایسا بہت جلد ہوگا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں