سکھر: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ملک بھر کے بدعنوان افراد کا بلا تفریق احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

سکھر میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سکھرکا دورہ کرنا تھا لیکن وہ اپنی شدید مصروفیات کے باعث نہ آسکے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کاسندھ میں انسدادکرپشن تحریک کااعلان

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کے افراد کے نام آنے پر حزب اختلاف کی جماعتیں مشترکہ حکمت عملی بنا رہی ہیں، اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس 2 مئی کو طے ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں پاناما لیکس کے حوالے سے قائم کیے گئے کمیشن کے ضابطہ کار (ٹی او آرز) پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے وکلاء پر بدعنوانی کے خلاف فعال کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ملک میں قانون کی سر بلندی اور فوجی آمریتوں کے خلاف وکلا نے ایک فعال کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کی کرپشن مکائو ملک بچاو مہم کے سلسلے میں 30 اپریل کو سکھر کا دورہ کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سکھر کا دورہ پارٹی رہنمائوں میں اختلافات کے باعث منسوخ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا دورہ منسوخ ہونے پر سندھ میں تحریک انصاف کے کارکنان میں شدید مایوسی کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں : کراچی:تحریک انصاف کی کرپشن مکاؤ مہم شروع

پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت میں اختلافات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے سندھ کا دورہ پارٹی کے سینئر رہنمائوں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں اختلافات کے باعث منسوخ کیا۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف میں دیگر رہنمائوں کے شاہ محمود قریشی سے اختلافات ان کی سابقہ جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی یی) کے لیے ‘نرم رویہ’ رکھنے کے باعث ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے پی پی پی رہنمائوں اعتزاز احسن اور سید خورشید شاہ سے حالیہ ملاقات میں پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت پر غور کرنے کی حامی بھری تھی۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف کی حالیہ کرپشن کے خلاف حالیہ مہم میں سندھ میں ریلیوں اور جلسوں میں شاہ محمود قریشی نے خطاب میں پیپلز پارٹی پر تنقید سے گریز کیا ہے۔

یہ خبر ڈان اخبار میں یکم مئی 2016 کو شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Sabeen Khatoon May 01, 2016 01:11pm
پی ٹی آئی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کا سکھر میں خطاب کا ایک پہلو شایع کیا گیا ہے۔ انہوں نے سکھر میں یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان اس سے پہلے دورہ سندھ ے دوران وڈیروں پر بھروسہ کرتے رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی جماعت اس حساس صوبے میں جڑیں نہیں پکڑ سکی ہے۔ یہ بات بڑی حد تک درست ہے۔
Israr Muhammad khan May 02, 2016 01:58am
شاہ محمود نے سندھ میں ایک ریلی کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ تیرے والا چور اور میرے والا حاجی یہ بات پی ٹی ائی کے چند رہنماؤں کو اچھی نہیں لگی ھے جسکی وجہ سے شاہ محمود کی پارٹی میں مخالفت بڑہ چکی ھے اختلافات پارٹی الیکشن سے شروع ھوچکے تھے