کلیم اللہ کا امریکی لیگ میں پہلا گول

چمن سے تعلق رکھنے والے کلیم اللہ نے گزشتہ سال دسمبر میں تلسا رف نیکس سے معاہدہ کیا تھا۔ فوٹو تیمور خان
چمن سے تعلق رکھنے والے کلیم اللہ نے گزشتہ سال دسمبر میں تلسا رف نیکس سے معاہدہ کیا تھا۔ فوٹو تیمور خان

پاکستان کے اسٹار فٹبالر اور اٹیکر کلیم اللہ خان نے امریکی لیگ یونائیٹڈ سوکر لیگ(یو ایس ایل) میں اپنا پہلا گول اسکور کردیا لیکن یہ گول ان کی ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔

چمن سے تعلق رکھنے والے کلیم اللہ نے گزشتہ سال دسمبر میں تلسا رف نیکس سے معاہدہ کیا تھا اور امریکی ٹیم میں زیادہ تر میدان میں نہیں اتارا گیا۔

گزشتہ تین میچوں سے گول کرنے سے محروم اوکلاہوما کی ٹیم کیلئے کلیم اللہ نے میچ کے 49ویں منٹ میں سیمی اوچوا کے پاس پر گیند کو گول میں پہنچا کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

تاہم کلیم کی یہ کوشش بھی ان کی ٹیم کوشکست سے نہ بچا سکی اور سین انٹونیو فٹبال کلب نے میچ میں مزید دو گول اسکور کر کے 3-1 سے فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان کے سابق کپتان نے یو ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں کیلی فورنیا کے کلب ساکرامنٹو ریپبلک کی نمائندگی کی تھی تاہم کوچ کی تبدیلی سمیت مختلف عوامل کے سبب وہ صرف ساکرامنٹو کی سات میچوں میں نمائندگی کر سکے۔

رف نیکس کے معاہدے کے بعد کلیم اللہ نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں تلسا رف یکس کے جانب سے یہ موقع فراہم کیے جانے پر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، یہ ایک بہترین ٹیم ہے اور بہت اچھی فٹبال کھیلتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں