پرویز رشید 'مڈل سیکس' نہیں 'ہیم فیلڈ' سے پریشان

اپ ڈیٹ 05 مئ 2016
عمران خان کے بچےجہاں پڑھتے ہیں میں اس کا نام بھی نہیں لے سکتا کیونکہ وضو لازم ہوجائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات
عمران خان کے بچےجہاں پڑھتے ہیں میں اس کا نام بھی نہیں لے سکتا کیونکہ وضو لازم ہوجائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی رہائشگاہ اور ان کے بچوں کی یونیورسٹی کی وجہ سے ایک 'انتہائی سنجیدہ اور سنگین نوعیت' کے مسئلے سے دوچار ہیں۔

پرویز رشید نے عمران خان کے بچوں کی یونیورسٹی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جہاں پر آپ [عمران خان] کے بچے پل رہے ہیں صرف اس ایریا کا نام لے لیں۔۔۔میں اس ایریا کا نام نہیں لوں گا کیونکہ مسلمان کی زبان پہ [پر] وہ نام آ جائے تو وضو کرنا پڑتا ہے۔۔۔ لیکن خان صاحب سے پوچھیے گا کہ اس ایریا کا نام کیا ہے، خان صاحب اگر اس ایریا کا نام بتا دیں تو انہیں بھی وضو کرنا پڑ جائے گا۔۔۔اگر وہ وضو کرنے پہ [پر] یقین رکھتے ہیں۔'

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہاں پرویز رشید 'مڈل سیکس یونیورسٹی' کا ذکر کر رہے تھے جو کہ لندن کے شمال میں واقع ہے جب کہ اس کا نام نہ لینے کی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ اس میں 'سیکس' کا ذکر آتا ہے۔

تاہم، جب ڈان نے پرویز رشید سے اس حوالے سے رابطہ کیا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بحث کو غلط قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے 'مڈل سیکس یونیورسٹی' کا نام نہیں لیا۔

'مڈل سیکس نہیں ہیم فیلڈ'

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے ازراہ مذاق یہ مذکورہ بیان دیا تھا اور وہ مڈل سیکس نہیں بلکہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی رہائشگاہ 'ہیم فیلڈ (Hamfield)' کا ذکر کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ انگریز میں Ham (ہیم) جانور 'سور' کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے جسے اسلام میں ناپسند کیا جاتا ہے۔

پرویز رشید کے اس بیان کے بعد ٹوئٹر پر ایک ٹرینڈ (#placespervaizrasheedcantname) 'ایس جگہیں جن کا نام پرویز رشید نہیں لے سکتے' شروع کیا گیا۔

ان ٹوئیٹس میں انگلینڈ کے علاقوں 'ایس سیکس'، 'سسیکس'، امریکی ریاست ورجینا کے علاقے 'فورٹ گے' اور فرانس کے شہر 'بریسٹ' کا ذکر نمایاں رہا۔

امید ہے کہ پرویز رشید جلد اپنے اس پریشانی سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔

نوٹ: ابتدائی طور پر اس خبر میں پرویز رشید کے بیان کو 'مڈل سیکس' یونیورسٹی سے منسوب کیا تھا تاہم پرویز رشید کی وضاحت کے بعد اسے درست کردیا گیا ہے۔

تبصرے (4) بند ہیں

Khurram khan May 02, 2016 04:57pm
Dubai has a MiddleSex University what is that mean.. kay is main kia hota hay..... waaaow Purha likha Vazeer e Khaas.... ... Shayed Hum loog andhay Gongay aur Behray ho gaye hain.... har kism ki Guftagoo ab Politics kehlati hay... Dubai University http://www.mdx.ac.ae
LIBRA May 02, 2016 05:33pm
DAMN FUNNY
Ahsan Khan May 02, 2016 06:05pm
What else you can expect from these politicians?
fiz May 03, 2016 01:19pm
ویسے یہ وزیر اطلاعات عمران خان کے متعلق بڑے دل کھول کے کمنٹ کرتے ہیں۔ بات جب انڈیا اور را کے ایجنٹ کی آئی تو کسی بل میں چھپ کے بیٹھ گئےتھے ۔ حیرت ہے کبھی کبھی ہم بھی شک میں پڑ جاتے ہیں یہ وزیر اطلاعات برائے عمران خان ہیں یا وزیر اطلاعات پاکستان