واٹس ایپ کی ڈیسک ٹاپ ایپ کی تیاری؟

اپ ڈیٹ 02 مئ 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

واٹس ایپ کی جانب سے مائیکروسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لیے اسمارٹ فونز کی طرح کی ایپ تیار کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ نے گزشتہ سال ویب ورژن متعارف کرایا تھا جس کے لیے صارفین کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے گھر یا دفتر کے کمپیوٹر پر واٹس ایپ کو استعمال کرسکتے ہیں۔

تاہم مائیکروسافٹ اور ایپل کے ڈیسک اپ کمپیوٹرز کے لیے ایک ایپ کے ذریعے یہ کام لوگوں کے لیے بہت آسان کردیا جائے گا اور انہیں موبائل نہ ہونے پر بھی اسے استعمال کرنے کا موقع مل سکے گا۔

اس اقدام کا مقصد واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ پر اپنے حریف میسنجر جیسے سلیک (امریکا اور مغرب میں ایک مقبول میسنجر) کا مقابلہ کرنے کا موقع مل سکے گا، مگر یہ تبدیلی فیس بک اور میسنجر پر بھی بھاری پڑسکی ہے جن کی ایپس ونڈوز صارفین کو دستیاب ہے اور یہ صارفین کی تعداد کے لحاظ سے فیس بک کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے، جس کے صارفین ایک ارب ساٹھ کروڑ سے زائد ہیں۔(حالانکہ واٹس ایپ فیس بک کی ہی ملکیت ہے تاہم اسے خودمختار حیثیت حاصل ہے)۔

اس حوالے سے کچھ اسکرین شاٹس سامنے آئے ہیں جس میں واٹس ایپ کی کمپیوٹر ایپ کا عندیہ ملا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ اسے کب تک ریلیز کردیا جائے گا۔

یہ ایپ متعارف کرائے جانے کے بعد ونڈوز اسٹور اور ایپل کے میک اسٹور سے مفت ڈاﺅن لوڈ کی جاسکے گی۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ واٹس ایپ اپنے اس منصوبے پر عمل کرتی ہے یا نہیں کیونکہ اس کی جانب سے فی الحال خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ وائس میل کے ساتھ ساتھ انسٹنٹ کال بیک کا فیچر بھی سامنے لانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

اسی طرح آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے وائس میل کا فیچر بھی سامنے آنے والا ہے۔

واٹس ایپ میں پہلے ہی وائس اوور آئی فون کالز کی سہولت موجود ہے تو بلٹ ان وائس میل سسٹم اس کا لازمی اضافہ سمجھا جاسکتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

nilofer May 02, 2016 09:38pm
I am waiting for it.... hope to use it soonnnnnn