مفت انٹرنیشنل کالز ممکن بنانے والی ایپ

اپ ڈیٹ 02 مئ 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

اگرچہ موبائل فون آپریٹرز کی جانب سے بین الاقوامی کالز اور ڈیٹا کے لیے خصوصی پیشکش کی جاتی ہے مگر دیگر ممالک میں کال ملانا کافی مہنگا ثابت ہوتا ہے۔

دوسری جانب ایپس جیسے واٹس ایپ، وائبر اور اسکائپ ہمیں بیرون ملک پیغامات بھجنے اور کال کرنے کی مفت یا کم نرخوں میں سہولت فراہم کرتے ہیں مگر اس کے لیے بھی وائی فائی کنکشن یا موبائل ڈیٹا کی ضرورت ہوتی ہے۔

تاہم ایک اسمارٹ فون ایپ ریب ٹیل نے حال ہی میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت لوگ بیرون ملک مفت کالز ملا سکتے ہیں چاہے ان کو وائی فائی یا موبائل ڈیٹا تک رسائی بھی حاصل نہ ہو۔

مفت کالنگ کے فیچر کا اطلاق ایپ ٹو ایپ کالنگ پر ہے یعنی دونوں صارفین کے پاس ریب ٹیل ایپ ہو جو اس وقت 56 ممالک میں دستیاب ہے۔

کچھ ممالک میں یہ کالنگ فیچر ابھی دستیاب نہیں یا ایپ ٹو ایپ کالز نہیں کی جاسکتی بلکہ بات کرنے کے لیے کریڈٹ خریدنا پڑتا ہے۔

ریب ٹیل اس فیچر کے لیے اپنے صارفین کے موبائل سسٹم کو کسی لوکل کال سے کنکٹ کرتا ہے اور پھر اس کال کو دنیا کے کسی بھی نمبر پر ٹرانسفر کردیتا ہے۔

جب دونوں صارف جن کے پاس یہ ایپ ہو تو یہ ایک لوکل کال کے ذریعے ایک دوسرے سے بات کرلیتے ہیں چاہے دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں۔

اس ایپ کو تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا مقصد لوگوں کے لیے بین الاقوامی کالز کو آسان بنانا ہے۔

ریب ٹیل کا یہ کالنگ فیچر اگلے سال کسی وقت تک مفت دستیاب رہے گا جس کے بعد وہ ہر ماہ اس سروس کے لیے ایک ڈالر فیس لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پر دستیاب ہے جسے مفت ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (3) بند ہیں

Ali Imran May 03, 2016 12:45am
its not free.
Faizan Arshad May 03, 2016 12:54pm
Ali Imran Bro Did You Check? Its Not Free???
Faizan Arshad May 03, 2016 12:56pm
@Ali Imran Did you check?its not free?