قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سلیکشن کمیٹی کی سوچ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کو سراہا ہے۔

پاکستان کرکٹ کی نئی سلیکشن کمیٹی نے پیر کو دورہ انگلینڈ کیلئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں عمر اکمل اور احمد شہزاد کے ساتھ ساتھ شاہد آفریدی کو بھی اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

عمر اکمل اور احمد شہزاد کو خراب ڈسپلن کی وجہ سے باہر کیا گیا جبکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ نئے لڑکوں موقع دینے کیلئے شاہد آفریدی کا نام شامل نہیں کیا گیا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد پاکستان کی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہونے والے آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو سراہتے ہیں اور نوجوانوں کو مواقع ملنا خوش آئند ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ اس سیزن کاؤنٹی کھیلنے جا رہا ہوں اور اپنی فٹنس اور فارم ثابت کر کے ٹیم ٹیم میں واپسی کی کوشش کروں گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں