آئی فون سیون پہلے سے بڑی بیٹریز کے ساتھ

03 مئ 2016
آئی فون — رائٹرز فائل فوٹو
آئی فون — رائٹرز فائل فوٹو

آئی فون سیون اور آئی فون سیون پلس میں موجودہ ماڈلز کے مقابلے میں بڑی بیٹریز کا استعمال کیا جائے گا۔

یہ بات ایپل سے متعلقہ خبریں لیک کرنے والے بلاگ نائن ٹو فائیو میک نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون سیون کی مبینہ بیٹریز کی تصاویر اس ذریعے نے لیک کی ہے جو اس سے پہلے آئی فون سیون پلس کے ڈوئل کیمرے کی جھلک بھی پیش کرچکا ہے۔

یہ کہنا تو ابھی مشکل ہے کہ آئی فون سیون میں بڑی بیٹری سے فون کی زندگی میں بہتری آئے گی یا نہیں تاہم اس کی قوی امید ضرور ہے۔

دوسری جانب ایک دوسری رپورٹ میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایپل آئی فون سیون کے لیے سام سنگ کا ایک مقبول ترین فیچر چرا رہی ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس سیون سیریز میں واٹر ریزیزٹنٹ فیچر نے ان ڈٰیوائسز کی مقبولیت کو بہت زیادہ بڑھایا اور اب ایپل نئے آئی فون میں اسے شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔

خیال رہے کہ اب تک کوئی بھی آئی فون پانی سے بچنے کے فیچر کا حامل نہیں اور اس لحاظ سے وہ اب تک سام سنگ کی ڈیوائسز سے پیچھے تھے۔

آئی فون سیون میں ہیڈ فون جیک ختم ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ مختلف نئے فیچرز کو بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

تاہم ان سب اطلاعات کی تصدیق ستمبر میں ہی ہوسکے گی جب ممکنہ طور پر ایپل کی جانب سے نیا آئی فون متعارف کرایا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں