اسٹورٹ لا ہیڈ کوچ کے عہدے کے مضبوط امیدوار

ذرائع کے مطابق اسٹورٹ کو ڈسپلن کے حامل شخص اور سخت محنت کرنے والے کوچ کی وجہ سے ترجیح دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹورٹ کو ڈسپلن کے حامل شخص اور سخت محنت کرنے والے کوچ کی وجہ سے ترجیح دی جا رہی ہے۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے لیکن امیدواروں کی دستیابی کو دیکھتے ہوئے ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان دو دن بعد کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے این سی اے میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی سربراہی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام بورڈ آف گورنرز کے تمام اراکین اور سینئر بلے باز یونس خان سے اس معاملے پر بات چیت ہوئی اور ہ نے فیصلہ کیا ہے دو تین ناموں کا انتخاب کیا ہے لیکن ہم ان کا اعلان نہیں کر سکتے کیونکہ اس نوکری کیلئے ان کی رضامندی جان سکیں۔

تاہم ذرائع نے بتایا کہ سابق آسٹریلین انٹرنیشنل کھلاڑی اسٹورٹ لا کو وقار یونس کے استعفے کے بعد خالی ہونے والے کوچ کے عہدے کیلئے سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے ۔

تاہم مضبوط امیدوار ہونے کے باوجود پی سی بی کی جانب سے انہیں عہدہ دیے جانے کے امکانات کافی کام نہیں کیونکہ وہ 26 جولائی سے ستمبر تک پہلے سے ہی دورہ سری لنکا کیلئے کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ بحیثیت بیٹنگ کوچ معاہدے میں ہیں۔

یہ تاریخیں پاکستان کے جولائی میں شیڈول دورہ انگلینڈ سے متصادم ہیں جس کی وجہ سے انہیں یہ عہدہ دیے جانے کے امکانات کافی معدوم ہیں۔

اس فہرست میں دوسرا نام انگلینڈ کے اینڈی مولز کا ہے جو اس وقت افغانستان کی قومی ٹیم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ یونس اور بورڈ آف گورنرز کے دیگر اراکین بڑے ناموں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے ایک سخت محنت کرنے والے ہیڈ کوچ کی تقرری کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹورٹ کو ڈسپلن کے حامل شخص اور سخت محنت کرنے والے کوچ کی وجہ سے ترجیح دی جا رہی ہے اور کیونکہ ڈسپلن اور سخت محنت ہی پاکستانی ٹیم کے اصل مسائل ہیں لہٰذا سب انہی کو کوچ بنانے کے حق میں ہیں۔

تاہم اگر اسٹورٹ لا اور مولز دونوں ہی فوراً کوچنگ کیلئے دستیاب نہ ہو سکے تو لا کی بحیثیت کوچ کی دستیابی تک مشتاق احمد کو وقتی طور پر دورہ انگلینڈ کیلئے کوچ کا عہدہ سونپ دیا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں