دی شیلڈ کا ایک بار پھر ملاپ؟

05 مئ 2016
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای میں ایک بار پھر رومن رینز، ڈین امبروز اور سیٹھ رولنز کے اکھٹے ہوکر دی شیلڈ کی واپسی کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

اس بار یہ تینوں ریسلرز اکھٹے ہوکر اے جے اسٹائلز، کارل اینڈرسن اور لیوک گیلوز پر مشتمل بلٹ کلب کے مدمقابل آئیں گے۔

اے جے اسٹائلز اور رومن رینز کے درمیان اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کے لیے مقابلہ بائیس مئی کو ایونٹ ایکسٹریم رولز میں ہونے والا ہے۔

اس سے پہلے یہ دونوں پے بیک میں مدمقابل آچکے ہیں جس میں رومن رینز نے کامیابی حاصل کی تھی۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ڈبلیو ڈبلیو ای دی شیلڈ کا ری یونین کرکے بلٹ کلب سے اس کے مقابلے کے لیے میدان بنا رہی ہے۔

رومن رینز اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن ہیں جبکہ ڈین امبروز ریسلرز کی اوپری صف میں جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں، بس سیٹھ رولنز منظرنامے سے غائب ہیں مگر وہ بھی جلد واپس آنے والے ہیں۔

نومبر سے پنڈلی میں انجری کے باعث ڈبلیو ڈبلیو ای سے دور سیٹھ رولنز ممکنہ طور پر ایکسٹریم رولز میں واپس آسکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دی شیلڈ کے تینوں اراکین کے درمیان علیحدگی کے بعد اختلاف رہ چکا ہے خاص طور پر رومن رینز اور ڈین امبروز دونوں سیٹھ رولنز کے سخت مخالف رہے ہیں۔

تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای نے گزشتہ ماہ ڈی شیلڈ کے اکھٹے ہونے کا ذکر کیا ہے جبکہ اپنے مین پیج میں اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شامل کی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے اس منصوبے میں بس ایک ہی رکاوٹ ہے اور وہ ہے سیٹھ رولنز کی انجری تاہم کمپنی کو توقع ہے کہ ان دونوں گروپس کے درمیان تناﺅ اور میچز ریسلنگ شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرسکیں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں