جولیا رابرٹس کا 1 دن کا معاوضہ ساڑھے 7 لاکھ ڈالرز

06 مئ 2016
جولیا رابرٹس — اے ایف پی فائل فوٹو
جولیا رابرٹس — اے ایف پی فائل فوٹو

ویسے تو کہا جاتا ہے کہ مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکارائیں معاوضے کے لحاظ سے بہت پیچھے ہیں مگر اس اداکارہ نے اس تاثر کو چکنا چور کر رکھ دیا ہے۔

جی ہاں آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ جولیا رابرٹس ایک دن کی اداکاری کے ساڑھے 7 لاکھ ڈالرز (7 کروڑ 85 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) معاوضہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی نئی فلم مدرز ڈے میں چار روز کی شوٹنگ کے لیے 30 لاکھ ڈالرز کا معاوضہ لیا۔

ویسے تو یہ معاوضہ چونکا دینے والا ہے تاہم جولیا رابرٹس اس سے پہلے بھی ریکارڈ قائم کرچکی ہیں۔

گیری مارشل کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ویلنٹائن ڈے کے لیے بھی انہوں نے 6 منٹ کے کردار کے لیے 30 لاکھ ڈالرز کا معاوضہ لیا تھا۔

گیری مارشل نے ہی مدرز ڈے کی ڈائریکشن بھی دی ہے۔

جولیا رابرٹس 2000 کی دہائی میں اپنے عروج پر تھیں اور انہوں نے ایک فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے 2 کروڑ ڈالرز معاوضہ لینے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 2 کروڑ ڈالرز کا معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست بہت زیادہ طویل نہیں اور اس میں لیونارڈو ڈی کیپریو، ساندرا بولاک، میٹ ڈیمین، انجلینا جولی اور ڈینزل واشنگٹن شامل ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں