فیس بک ری ایکشنز میں عارضی اضافہ

06 مئ 2016
— فوٹو بشکریہ سری دیو شرما  ٹوئٹر اکاؤنٹ
— فوٹو بشکریہ سری دیو شرما ٹوئٹر اکاؤنٹ

فیس بک کا ری ایکشنز فیچر متعارف ہوئے کئی ماہ ہوچکے ہیں مگر اب میں ایک نیا اضافہ ہونے لگا ہے۔

جی ہاں فیس بک نے ماﺅں کے عالمی دن کے حوالے سے فیس بک ری ایکشنز میں کچھ عارضی اضافی ایموجیز کو ٹیسٹ کرنا شروع کردیا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف سری دیو شرما نے فیس بک کے سورس کوڈ میں ایک جامنی پھول کے آئیکون کو ری ایکشنز میں دیکھا۔

اب فیس بک نے بھی اپنے ایک بیان میں تصدیق کردی ہے کہ مخصوص مارکیٹس میں مختلف ورچوئیل پھولوں کو محدود وقت تک صارفین استعمال کرسکیں گے۔

اگرچہ کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن مارکیٹس میں یہ پھول صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

تاہم یہ جہاں بھی صارفین کو دستیاب ہوں گے وہ انہیں ہفتہ کی شب سے اتوار کی شب تک ہی استعمال کرسکیں گے اور پیر کی صبح یہ آپشنز غائب ہوجائیں گے۔

تاہم یہ جن پوسٹس پر لائیک کے لیے استعمال کیے جائیں گے وہاں ضرور کئی دن تک موجود رہیں گے۔

یہ فروری میں ری ایکشنز کو متعارف کرائے جانے کے بعد پہلا موقع ہے کہ فیس بک نے اس میں عارضی طور پر ایک ایونٹ کے آپشن کے لیے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں