فیس بک ری ایکشنز پرائیویسی کے لیے تباہ کن فیچر

اپ ڈیٹ 14 جون 2016
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک کے نئے لائیک بٹن ری ایکشنز کا اضافہ فروری میں ہوا اور لوگوں میں کافی پسند بھی کیا مگر اسے پرائیویسی کے لیے تباہ کن فیچر قرار دیا گیا ہے۔

جی ہاں بیلجیئم کی پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنی پرائیویسی کا تحفظ چاہتے ہیں تو فیس بک ری ایکشنز کو استعمال نہ کریں۔

فروری میں فیس بک نے دنیا بھر میں صارفین کے لیے روایتی لائیک بٹن کے ساتھ 5 دیگر ایموجیز کے ذریعے اپنے جذبات کے اظہار کا فیچر متعارف قرار دیا تھا۔

مگر بیلجیئم کی پولیس نے کہا ہے کہ فیس بک اس نءےبٹن کو لوگوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے اور کس طرح اشتہارات کے ذریعے آمدنی کمانے کے لیے استعمال کررہی ہے۔

بیلجیئن پولیس نے انتباہ کیا کہ اگر لوگ اپنی پرائیویسی کا تحفظ چاہتے ہیں تو ان بٹنز کے استعمال سے گریز کریں۔

بیلجیئن پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق " یہ آئیکون نہ صرف آپ کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں بلکہ فیس بک کو آپ کی پروفائل پر اشتہارات کو موثر انداز سے پیش کرنے کا موقع بھی دیتے ہیں"۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ فیس بک اس ٹول کے ذریعے یہ جاننے کے قابل ہے کہ لوگوں کا مزاج کس وقت خوشگوار ہے اور پھر وہ اس معلومات کو اشتہارات کو دکھانے کے وقت کے تعین کے لیے استعمال کرتی ہے۔

بیان کے مطابق " چھ آئیکون کے ذریعے فیس بک آپ کے خیالات کے بارے میں زیادہ آسانی سے جان لیتی ہے کیونکہ اس کا پس منظر میں چلنے والا الگورتھم کافی موثر کام کرتا ہے اور ماﺅس کی کلکس سے وہ جان لیتی ہے کہ آپ کتنے خوش ہیں"۔

خیال رہے کہ فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ فیچر اس لیے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ لوگ پوسٹس کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے ان پر مناسب ردعمل کا اظہار کرسکیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

waqas May 14, 2016 04:20pm
Very good