یمن کے فوجی کیمپ میں خودکش حملے،41 ہلاک

اپ ڈیٹ 24 مئ 2016
خود کش حملوں میں آرمی کیمپ میں بھرتی کے لیے آنے والے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی حکام— اے پی فائل فوٹو
خود کش حملوں میں آرمی کیمپ میں بھرتی کے لیے آنے والے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی حکام— اے پی فائل فوٹو

یمن کے مشرقی شہرعدن کے فوجی کمیپ میں دو خودکش کار بم دھماکوں کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 41 افراد ہلاک ہو گئے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق ان حملوں میں آرمی کیمپ میں بھرتی کے لیے آنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق پہلا دھماکا ضلع خورمکسر، بدری بیس کے قریب آرمی کے بھرتی سینٹر کے باہر ہوا جس میں 20 افراد ہلاک ہوئے۔

دوسرا خودکش حملہ کیمپ کے اندر ہوا میں 25 جوان ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ یمن کے مختلف حصے القاعدہ، حوثی باغیوں، سابق یمنی صدر علی صالح کی وفادار فوج ریپبلکن گارڈز اور بین الاقوامی طور پر تسلیم کیے جانے والے صدر منصور الہادی کی وفادار فوج کے قبضے میں ہیں۔

یمن میں جاری کشیدگی میں اب تک ہزاروں لوگ ہلاک اور لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ یمن میں خوراک اور ادویات کی کمی ایک سنگین صورت حال اختیار کرچکی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں