نئی دہلی: ایران کےدورے پر جانے والے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نےایرانی رہنماؤں کو کئی نادرو نایاب تحائف دیئے۔

وزیراعظم مودی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان تحائف کی تفصیلات و تصاویر بھی شیئر کیں، جو انھوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای اور ایرانی صدرڈاکٹر حسن روحانی کو دیئے۔

ان تحائف میں 7ویں صدی کا قرآن پاک کا ایک نہایت نادر نسخہ اور برصغیر کے نامور شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کی فارسی شاعری کا مجموعہ بھی شامل ہے۔

نریندر مودی نے آیت اللہ خامنہ ای کو چوتھے خلیفہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منسوب ساتویں صدی کا قرآن پاک کا ایک نسخہ بطور تحفہ دیا جو رام پور رضا لائبریری میں وزارت ثقافت کی ملکیت تھا۔

فوٹو/بشکریہ نریندر مودی آفیشل ویب سائٹ—۔
فوٹو/بشکریہ نریندر مودی آفیشل ویب سائٹ—۔

وزیراعظم مودی نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو غالب کی فارسی شاعری کا مجموعہ 'کلیات فارسی غالب' تحفے میں دیا۔

1863 میں پہلی مرتبہ شائع ہونے والی کلیات فارسی غالب 11 ہزار اشعار پر مشتمل ہے، اس نسخے کو 1867 میں دوبارہ شائع کیا گیا اور چند اوراق مولانا ابوالکلام آزاد کے ذاتی کلیکشن میں موجود 1872 کے ایک نسخے سے شامل کیے گئے جو کہ ہندوستانی کونسل فار کلچرل ریلیشنز کی لائبریری میں موجود تھے۔

فوٹو/بشکریہ نریندر مودی آفیشل ویب سائٹ—۔
فوٹو/بشکریہ نریندر مودی آفیشل ویب سائٹ—۔

فوٹو/بشکریہ نریندر مودی آفیشل ویب سائٹ—۔
فوٹو/بشکریہ نریندر مودی آفیشل ویب سائٹ—۔

ہندوستانی وزیراعظم نے ایرانی صدر کو سمیر چند کی فارسی میں ترجمہ کی گئی 'رامائن ' کی کاپی بھی پیش کی۔

فوٹو/بشکریہ نریندر مودی آفیشل ویب سائٹ—۔
فوٹو/بشکریہ نریندر مودی آفیشل ویب سائٹ—۔

فوٹو/بشکریہ نریندر مودی آفیشل ویب سائٹ—۔
فوٹو/بشکریہ نریندر مودی آفیشل ویب سائٹ—۔

اپنے دورہ ایران کے دوران نریندر مودی نے ’کلیلہ و دمنہ‘ کے ایک نادر نسخے کی رونمائی بھی کی اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ ’یہ ہندوستان اور ایران کے قدیم تاریخی تعلقات کا عکاس ہے۔‘

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Jawad May 24, 2016 06:05pm
کیا قرآن کے نادر تاریخی نسخے کو کسی دوسرے ملک کے حوالے کرنا درست ہے