اکشے کمار 'جیکولین' بن گئے

24 مئ 2016
اکشے کمار اور جیکولین فرنینڈز—۔اسکرین گریب
اکشے کمار اور جیکولین فرنینڈز—۔اسکرین گریب

بولی وڈ کے ایکشن اسٹار اکشے کمار اور خوبصورت اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے حال ہی میں ایک نہایت دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیو بنائی جس میں دونوں کے چہرے آپس میں بدل گئے۔

اس ویڈیو کو اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے شئیر کیا، جس میں ایک موبائل ایپ 'فیس سوائپ' کا استعمال کیا گیا۔

دونوں اداکار بہت جلد ایک ساتھ فلم 'ہاؤس فل 3' میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ون ڈیزل اور دپیکا کی تصویر پر اکشے کا مذاق

فلم میں اکشے کمار اور جیکولین فرنینڈز کے ہمراہ ریتیش دیشمکھ، ابھیشیک بچن، نرگس فخری اور لیزا ہیڈن اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

ساجد اور فرہاد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'ہاؤس فلم 3' رواں سال 3 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ہاؤس فل' میں اکشے کمار اور ریتیش دیشمکھ کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور لارا دتہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ جیکولین اس فلم میں ایک مختصر کردار کے لیے شامل ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کامیابی ہواؤں کی طرح آتی جاتی رہتی ہے، اکشے

اس کے بعد 2012 میں فلم 'ہاؤس فلم 2' ریلیز کی گئی جس میں ایک بڑی اسٹار کاسٹ نے حصہ لیا تھا، اس فلم میں جیکولین، اکشے اور ریتیش کے ہمراہ جان ابراہم، آسن اور رشی کپور بھی شامل ہوئے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں