کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ ان کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں 2 پولیس اہلکار اور 4 شہری زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بم دھماکا بے نظیر فلائی اوور کے قریب ہوا، جس میں پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے فٹ پاتھ پر نصب کیا گیا تھا جس کی زد میں موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار بھی آئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ کا رخ کیا اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ روز دار دھماکے سے قریبی مکانات اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی آواز کوئٹہ بھر میں سنی گئی جس سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا کرنے والے دہشت گرد تھے جن کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

ahmaq May 24, 2016 11:32pm
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ıf the government can not fix/fitjammers in the police vans; what is the fun to sen them on patrol?