بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم 'سلطان' کے پہلے ٹریلر کا مداحوں کو کافی عرصے سے انتظار تھا اور یش راج فلمز نے آخر کار اسے ریلیز بھی کردیا لیکن اس ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ سلمان خان کی اس فلم کی مکمل کہانی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

عموماً فلموں کے ٹریلرز اس لیے ریلیز کیے جاتے ہیں کہ وہ مداحوں کو فلم دیکھنے پر مجبور کردیں اور کچھ ایسا راز رکھیں کہ فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کیا جائے تاہم 'سلطان' کے ٹریلر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس میں فلم کی مکمل کہانی کو سامنے رکھ دیا گیا ہے۔

'سلطان' میں سلمان خان 'سلطان علی خان' نامی پہلوان کا کردار ادا کریں گے، انوشکا شرما بھی اس فلم میں پہلوان کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ رندیپ ہوڈا بھی مختصر کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی پروڈکشن ادیتیہ چوپڑا نے دی جبکہ علی عباس ظفر نے اس کی ہدایات دی ہیں۔

فلم 'سلطان' رواں سال عید پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ٹریلر سے ہمیں کیا معلوم ہوا؟

سلطان ہندوستان کے شہر ہریانہ کا مقبول پہلوان ہے جو خود کو بہت بہترین پہلوان مانتا ہے۔

اس دوران وہ ایک لڑکی (انوشکا) کی محبت میں مبتلا ہوجائے گا جو خود بھی ایک پہلوان ہے۔

تاہم سلطان کے لیے اس کا سب سے بڑا مقصد اولمپکس میں ہندوستان کو ریسلنگ میں فتح دلانا ہے جس میں وہ کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔

لیکن اس کامیابی کے بعد سلطان میں بے حد غرور آجاتا ہے اور وہ میڈیا کے نمائندوں سے بھی بد سلوکی سے پیش آتے نظر آئیں گے۔

انوشکا کو ان کا یہ نیا رویہ بالکل پسند نہیں آتا جس کے باعث وہ انہیں چھوڑ کر چلی جاتی ہیں۔

سلطان کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے یقیناً کچھ غلط کیا ہے (جس کا ذکر فلم میں نہیں کیا گیا) جس کے باعث وہ اپنا مجسمہ بھی توڑ دیتے ہیں۔

اس کے بعد سلطان ریسلنگ چھوڑ کر ایک عام آدمی کی طرح سادگی سے زندگی گزارنا شروع کردیں گے۔

اس کے بعد شاید انوشکا ان کی زندگی میں واپس آئیں گی جو انہیں ایک بار پھر ریسلنگ شروع کرنے کا کہیں گی جس کے بعد سلطان پھر سے اپنے نئے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔

تاہم ریسلنگ سے طویل عرصے دور رہنے کے باعث سلطان کا وزن کافی بڑھ جاتا ہے اور کئی لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اب دوبارہ ایسا نہیں کر پائیں گے۔

سلطان کے کوچ رندیپ ہوڈا پہلے پہل ان کو نااہل سمجھتے ہوئے باہر کردیتے ہیں۔

لیکن سلطان اپنی پہلوانی سے انہیں متاثر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے جس کے بعد سلطان کی ایک بار پھر ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔

اور آخر میں سلطان مقابلے کے آخری روز پہلوانی میں جیت جاتے ہیں اور شاید یہی فلم کا اختتام ہوگا۔

فلم کا ٹریلر یہاں دیکھیں اور بتائیں کہ کیا 'سلطان' کے ٹریلر نے فلم کی ساری کہانی ہی تو نہیں بتادی؟


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Saddam Khan May 25, 2016 02:05pm
kiaa apko nahi lagta ye Sari ki sari story ap pehlay kahin Daikh chukay hain??? Yaad aya kuch???? Nahi????? chalo koi baat nahi main apko btata hun, ye Sari ki sari Movie Pakistani Movie Hussain Shah ki zandagi par bannay wali wai fil SHAH ki copy hai. ager ap ne Shah Movie Nhi daikhi hai tu ap Net se abhi daikh Saktay hain 95% Hussin shah ki zindagi se milti julti Movie hai
ATIF KZ May 25, 2016 02:23pm
anuska died in accident . the suspense story directly be treated with full drama action . is more like SRK hockey film CHAK de INDIA.