سونم کپور نے کیا ایشوریا پر طنز؟

25 مئ 2016
بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور سونم کپور — فوٹو/ فائل
بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور سونم کپور — فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکارہ سونم کپور انڈسٹری میں فیشن آئکن کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں اور اس ہی لیے انہوں نے ایشوریا رائے بچن کے کانز فیسٹیول میں جامنی رنگ کے ہونٹوں پر دلچسپ تبصرہ کر ڈالا۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سونم کپور نے جب ایشوریا کے جامنی ہونٹوں کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا 'میک اپ اور فیشن کا مکمل خیال یہی ہے کہ لوگ اس کو دیکھ کر بات کریں اور مجھے لگتا ہے ایشوریا بھی یہی چاہتی تھیں کہ ان کے بارے میں بات کی جائے، انہوں نے وہ حاصل کرلیا جو وہ چاہتی تھیں اور میرے خیال سے یہ بہترین طریقہ تھا'۔

مزید پڑھیں: ایشوریا کے جامنی ہونٹوں کا سوشل میڈیا پر چرچا

واضح رہے کہ ایشوریا رائے 15 سال سے کانز فلم فیسٹیول میں شریک ہو رہی ہیں، رواں برس انہوں نے کانز فلم فیسٹیول میں اپنی فلم 'سربجیت' کے پریمئیر پر جامنی رنگ کی لپ اسٹک لگا کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

ایشوریا کے اس میک اپ کا سوشل میڈیا پر بھی بے حد مذاق اڑایا گیا تھا تاہم سونم کا کہنا تھا کہ اداکارہ کو خوش ہونا چاہیے کہ انہیں اس کام سے اتنی توجہ ملی۔

یہ بھی پڑھیں: کانز 2016: بولی وڈ سرخرو یا مایوسی کا سامنا؟

یاد رہے کہ سونم کپور اور ایشوریا رائے بچن اس فیسٹیول میں میک اپ برانڈ لوریئل کی برانڈ امبیسڈر کے طور پر شریک ہوتی ہیں۔

ایشوریا کے جامنی ہونٹوں کو جب لوریئل میک اپ کا ایک منصوبہ بتایا گیا تو سونم کا طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 'مجھے نہیں لگتا وہ اس دن لوریئل کے لیے وہاں موجود تھیں، مجھے لگتا ہے کہ 15ویں سال کے لیے یہ بہترین کام تھا اور ہر جگہ ان کی ہی بات کی جارہی تھی'۔

مزید پڑھیں: ابھیشیک ایشوریا کی جامنی لپ اسٹک کے دیوانے

سونم کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھی اس سے قبل جامنی لپ اسٹک کا استعمال کرچکی ہیں لیکن کسی نے ان کے حوالے سے بات نہیں کی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں