بولی وڈکی آنے والی فلم 'عاشقی تھری' کے لیے اداکار سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کو منتخب کرلیا گیا۔

دونوں اداکار اسے قبل ایک ساتھ دو فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں جبکہ عاشقی تھری ان کی تیسری فلم ہوگی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں سدھارتھ ملہوتھرا نے تصدیق کی ہےکہ وہ اور عالیہ عاشقی تھری میں اداکاری کریں گے۔

انٹرویو میں انہوں نے فلم کی اسکرپٹ کی تعریفکرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ عوام اس فلم کو پسند کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل یہ فلم سونم کپور اور ہریتھک روشن کو کرنی تھی تاہم دونوں اداکار دیگر پراجیکٹس میں مصروف ہیں جس کے بعد فلم کے پروڈیوسرز نے عالیہ اور سدھارتھ کو کاسٹ کیا۔

تاہم عاشقی تھری سے قبل سدھارتھ دو فلمیں کریں گے جس کے بعد ہی فلم کے لیے دستیاب ہوں گے۔

سیریز کی گزشتہ فلم 'عاشقی ٹو' بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ادیتیا روئے کپور اور شردھا کپور راتوں رات اسٹار بن گئے تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں