غزہ میں آئی پیڈ کے ذریعے آن لائن سرجری

25 مئ 2016
سرجنز آئی پیڈ پر ماہرسرجن کی جانب سے دیے جانے والے مشوروں کی مدد سے سرجری میں مصروف ہیں۔
سرجنز آئی پیڈ پر ماہرسرجن کی جانب سے دیے جانے والے مشوروں کی مدد سے سرجری میں مصروف ہیں۔
پراکسسیمی سافٹ ویئر کی مدد سے سرجری ایک ایک اور منظر۔ تصویر بشکریہ فیس بک
پراکسسیمی سافٹ ویئر کی مدد سے سرجری ایک ایک اور منظر۔ تصویر بشکریہ فیس بک

دنیا بھر میں طبی سہولیات کا فقدان ایک پرانا مسئلہ ہے اور ایسے میں تنازعات اور خانہ جنگی سے متاثرہ ملکوں کو عالمی معیار کی زمینی طبی سہولیات کی فراہمی تقریباً ناممکن ہے۔

لیکن ٹیکنالوجی نے جہاں دنیا کے دیگر کاموں میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں معیاری طبی سہولیات اور سجری کی فراہمی بھی مسئلہ نہیں رہی کیونکہ 'پراکسیمی'نامی سافٹ ویئر کے ذریعے ماہر سرجن دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کر محض آئی پیڈ اسکرین کی مدد سے انہیں اپنے ماہرانہ مشوروں سے نواز سکتے ہیں۔

امریکن یونیورسٹی آف بیروت میڈیکل سینٹر میں پلاسٹک سرجری کے محکمے کے سربراہ ڈاکٹر غصن ابو سیتا نے کہا کہ میں اپنی اسکرین پر سرجیکل فیڈ دیکھیں جنہیں غزہ میں ایک کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا تھا اور میں نے اپنی اسکرین پر بیٹھے بیٹھے ہی چیرا لگا دیا۔

ڈاکٹروں کو پراکسیمی سافٹ ویئر کی مدد سے سرجری کا طریقہ سکھایا جا رہا ہے۔ تصویر بشکریہ فیس بک
ڈاکٹروں کو پراکسیمی سافٹ ویئر کی مدد سے سرجری کا طریقہ سکھایا جا رہا ہے۔ تصویر بشکریہ فیس بک

ابو سیتا اب تک پراکسیمی سافٹ ویئر کی مدد سے بیروت میں بیٹھے بیٹھے غزہ میں دو آپریشنز کر چکے ہیں اور سینکڑوں میل دور بیٹھ کر وہ اپنے ساتھی ڈاکٹرز کو دھماکے میں زخمی یا کسی اور سنگین نوعیت کے مرض میں مبتلا شخص کے علاج کی ہدایت دیتے ہیں۔

اس سافٹ ویئر کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ڈاکٹرز اسی وقت آپریشن یا علاج کیلئے درکار تمام تر حرکات تفصیلات سے سمجھا سکتے ہیں۔

اس کا آسان سا طریقہ یہ ہے کہ دو اسمارٹ فونز کو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک دوسرے سے کنیکٹ کرنے سے اس سافٹ ویئر کے ذریعے براہ راست آپریشن کے تمام تر مراحل کو دیکھا جا سکے گا۔ سرجن یہ سب دیکھ کر اپنی ڈیوائس پر نشان لگا کر بتائے گا کہ کدھر چیرا لگانا ہے۔

ڈاکٹر ابو سیتا نے بتایا کہ غزہ میں موجود میرے ساتھی ڈاکٹر کی اسکرین پر یہ ڈرائنگ نظر آئی اور جس جگہ میں اسکرین پر نشان لگایا تھا ٹھیک اسی جگہ انہوں نے چیرا لگا دیا۔

یاد رہے کہ اس وقت دنیا کی دو تہائی آبادی محفوظ سرجری تک رسائی کی سہولت سے محروم ہے اور اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے جنگ زدہ اور دور دراز علاقوں میں اس سافٹ ویئر کی مدد سے سرجری کرنا آسان ہو گئی ہے۔

اس سافٹ ویئر پراکسیمی کے شریک بانی نے کہا کہ اس کی مدد سے میڈیکل کے نئے طلبا کو سرجری سیکھنے میں بہت مدد ملے گی، آپ کتاب سے بھی سرجری سیکھ سکتے ہیں لیکن اس کا تجربہ لائیو سرجری دیکھنے جیسا ہرگز نہیں ہو گا۔

اب اس کو طلبا کو سکھانے کیلئے استعمال کیا جائے یا دور دراز علاقوں میں سرجری کیلئے لیکن ایک بات تو طے ہے کہ یہ سافٹ ویئر سرجری کی دنیا کا مستقبل ثابت ہو گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں