راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف نے جمعرات کے روز ان فوجی اہلکاروں سے ملاقات کی جنہوں نے شمالی وزیرستان کے آپریشن ضرب عضب میں دیکھنے کی صلاحیت کھو دی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ہسپتال کے ریہیبلیٹیشن سینٹرکادورہ کیا۔ یہ فوجی آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکوں کی وجہ سے بینائی سے محروم ہوگئے تھے۔

بشکریہ آئی ایس پی آر
بشکریہ آئی ایس پی آر

بشکریہ آئی ایس پی آر
بشکریہ آئی ایس پی آر

ضرب عضب کا آغاز 15 جون 2014 میں کراچی ایئرپورٹ پر حملے اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد شروع کیا گیا تھا۔

رواں سال فروری میں آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں آپریشن کے حتمی مرحلے کی منظوری دی تھی۔

اس مرحلے کے دوران عسکریت پسندوں کو ان کے ٹھکانوں میں نشانہ بناکر تباہ کیا گیا جبکہ ان کے بیرون ملک موجود سہولت کاروں سے رابطے بھی منقطع کیے گئے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

anis May 26, 2016 09:29am
God bless these brave sons of Pakistan