پہلا لچکدار اسمارٹ فون صارفین کے لیے تیار

اپ ڈیٹ 26 مئ 2016
— فوٹو بشکریہ موکسی
— فوٹو بشکریہ موکسی

ایک چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا مڑ جانے والے اسمارٹ فون کی تیاری اور فروخت کا دعویٰ کیا ہے۔

موکسی نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس سال کے اختتام تک چین میں ایک لاکھ لچکدار ڈیوائسز کو فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی قیمت 5 ہزار یوآن کے قریب ہوگی۔

یہ ڈیوائس سیدھی ہونے پر ایک لمبا اور پتلا اسمارٹ فون نظر آئے گی جس کی اسکرین کی چوڑائی کم اور بڑی بیٹری نیچے نصب ہوگی۔

موکسی کی جان سے جاری تصاویر کے مطابق مڑ جانے پر یہ ڈیوائس گول ہوجاتی ہے اور صارفین اسے بریسلیٹ کی طرح کلائی پر باندھ سکتے ہیں۔

اس اسکرین میں بظاہر گرافین نامی میٹریل کو استعمال کیا گیا ہے جو کہ ہلکا، پتلا اور کنڈیکٹو ہوتا ہے۔

لچکدار اسمارٹ فونز اس سے پہلے بھی تیار ہوئے ہیں تاہم ایسا یونیورسٹیوں کے محققین نے کیا جو کہ فروخت کے لیے نہیں تاہم موکسی کے فون دنیا میں صارفین کے لیے تیار ہونے والے پہلے لچکدار اسمارٹ فونز ہوں گے۔

اس فون کی اسکرین میں ای انک ڈسپلے ہے جو کہ آمیزون کے ای ریڈرز کینڈل جیسا فیچر ہے اور عام طور پر اس طرح کی اسکرین ویڈیوز چلانے کے کچھ زیادہ اچھی نہیں ہوتی۔

تاہم موکسی فون بہت زیادہ متاثر کن نہ بھی ہو مگر دنیا کا پہلا لچکدار اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعزاز بظاہر اس کے ہی نام جارہا ہے حالانکہ سام سنگ برسوں سے اس طرح کی ڈیوائس کی تیار پر کام کررہا ہے تاہم اب تک صارفین کے لیے اسے تیار نہیں کرپایا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں