فیس بک لائیو ویڈیوز اب ڈیسک ٹاپ پر

26 مئ 2016
— فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
— فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

فیس بک پر اب براہ راست یا لائیو ویڈیوز کا فیچر دستیاب ہے جو اس سوشل نیٹ ورک کے مطابق دنیا کو بدل سکتا ہے۔

اب تک یہ فیچر صرف اسمارٹ فونز صارفین کے لیے ہی دستیاب تھا تاہم اب ڈیسک ٹاپ یا ٹیبلیٹ صارفین بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

جی ہاں فیس بک کی ونڈوز 10 کے لیے موجود ایپ کے ذریعے ہر ایک ٹیبلیٹ یا ڈیسک ٹاپ پر اپنے پسند کے لمحات لائیو براڈ کاسٹ کرسکتا ہے۔

ونڈوز 10 کے لیے فیس بک ایپ میں یہ اپ ڈیٹ متعارف کرائی گئی ہے تاہم فی الوقت یہ محدود افراد کو ہی دستیاب ہے۔

تاہم یہ جلد دنیا بھر میں صارفین وک دستیاب ہوگی۔

تو جو فیچر پہلے صرف موبائل ایپ کے لیے ہی دستیاب تھا وہ اب کمپیوٹر صارفین بھی استعمال کرسکیں گے اور فیس بک کو توقع ہے کہ اس طرح لائیو ویڈیوز صارفین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

فیس بک اپنے اس فیچر کو درحقیقت یوٹیوب کے مقابلے پر لائی ہے جس کے لیے موبائل ایپ پر ویڈیو ہب کی شکل میں نیوزفیڈ میں بڑی تبدیلی بھی کی گئی۔

اسی طرح فیس بک اسے روایتی ٹی وی چینیلز کے خلاف بھی بڑا ہتھیار سمجھتی ہے اور اس کا اظہار اس نے اسپینش فٹبال گیم کو لائیو براڈ کاسٹ کرکے بھی کیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں