ڈبلیو ڈبلیو ای میں بڑی تبدیلی

26 مئ 2016
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ڈبلیو ڈبلیو ای کے پرستاروں کو بہت جلد اس میں ایک بہت بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

جی ہاں ڈبلیو ڈبلیو ای ایک بار پھر 2 مختلف برانڈز میں تقسیم ہونے والی ہے اور اسمیک ڈاﺅن نامی شو اب ہر منگل کی شب لائیو نشر ہوگا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین ونس میکموہن نے اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب پرستاروں کے لیے 2 شوز ہوں گے اور ان دونوں کے اسٹارز الگ الگ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بلاشبہ زیادہ جوش اور دنیا بھر کے پرستاروں سے تعلق بڑھائے گا۔

اب ڈبلیو ڈبلیو ای کے اسٹارز کسی بھی شو میں شریک ہوتے ہیں مگر اس تبدیلی کے بعد را کے لیے الگ اور اسمیک ڈاﺅن کے لیے الگ ریسلرز کا انتخاب ڈرافٹ کی شکل میں ہوگا۔

یہ تبدیلی انیس جولائی سے عمل میں آئے گی اور اسمیک ڈاﺅن کا شو لائیو نشر ہوگا۔

2002 سے 2011 کے دوران بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کے پروگرام اسمیک ڈاﺅن اور را کے نام سے نشر ہوتے تھے اور دونوں شوز کے ریسلرز مخصوص تھے۔

اب توقع کی جارہی ہے کہ اس تبدیلی کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کو بھی 2 بیلٹس کی شکل میں تقسیم کردیا جائے گا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں