گلیکسی نوٹ 7 متعارف کرائے جانے کا امکان

26 مئ 2016
گلیکسی ایس سکس پلس ایج اور نوٹ فائیو — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ایس سکس پلس ایج اور نوٹ فائیو — فوٹو بشکریہ سام سنگ

دنیا بھر میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین کی بڑی تعداد سام سنگ کی ڈیوائسز استعمال کرتی ہے۔

اور اب یہ جنوبی کورین کمپنی اپنے ایک اور اہم اسمارٹ فون کو متعارف کرانے جارہی ہے۔

جی ہاں سام سنگ کا گلیکسی نوٹ 7 جلد متعارف کرایا جارہا ہے جس میں ایک بار پھر ڈوئل ایج ڈسپلے کو شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال موسم گرما میں سام سنگ نے ڈوئل ایج گلیکسی ایس سکس ایج پلس اور گلیکسی نوٹ 5 کو بیک وقت متعارف کرایا تھا جس سے صارفین الجھن کا شکار ہوگئے تھے۔

مگر اس بار سام سنگ نے معاملات سادہ رکھنے کے لیے نوٹ سکس کو چھوڑ کر اسے گلیکسی ایس 7 کو دیکھتے ہوئے نوٹ 7 کا نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سام سنگ کو یقین ہے کہ ڈوئل ایج ڈسپلے صارفین میں بہت زیادہ فروخت ہوتے ہیں جو کہ گلیکسی ایس سیون ایج کا بھی حصہ ہے۔

یہ نیا فیبلیٹ بھی فرنٹ اور بیک دونوں جگہ خم کے ساتھ ہوگا اور اسے جون کے آخر یا جولائی کے شروع میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس فون کو جلد متعارف کرانے کی ایک وجہ ایپل کے نئے آئی فون سے ٹکرانا بھی ہے جو ستمبر کے شروع میں سامنے لایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ سام سنگ کے رواں سال متعارف کرائے جانے والے گلیکسی ایس سیون اور ایس سیون ایج کو بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور بظاہر جنوبی کورین کمپنی ایک بار پھر ایپل کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Haroon Mustafa May 27, 2016 08:29pm
sir abi note 6 aya tu note 7 kidar sa aa gya