ایک ہندوستانی ڈاکٹر نے کوٹن بڈز سے کان کو ہونے والے نقصانات سے آگاہ کرنے کے لیے اپنے ایک مریض کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کی ہے۔

ناگپور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کنال کراڈے کی ویڈیو میں وہ ایک مریض کے کان سے پرانا کوٹن بڈ نکال رہے ہیں جو مریض غلطی سے کان کے اندر ہی بھول گئے تھے۔

اس گرافک ویڈیو میں ڈاکٹر کنال یہ کاٹن بڈ کسی تیز دھار آلے سے نکالتے نظر آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا کان صاف کرنے والی سلائی کا استعمال کرتے ہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ ان کے مریض نے انہیں کان میں چبھن، کان بند ہونے، کھانسی، زکام اور دیگر الرجیز کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہوں نے ان کے کان میں مائیکرواسکوپک کیمرے کی مدد سے دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

دنیا بھر میں ہزاروں افراد کوٹن بڈز کانوں میں استعمال کرنے کے باعث ہسپتالوں میں داخل کیے جاتے ہیں۔

ڈاکٹروں کی جانب سے ان کو استعمال نہ کیے جانے کی وارننگز کے باوجود آج بھی کروڑوں افراد کان صاف کرنے کے غرض سے ان کا استعمال کرتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں