موٹاپا گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھائے

26 مئ 2016
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

جسمانی وزن میں بہت زیادہ اضافہ نوجوانوں میں گردوں کے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ گردوں کے خطرناک امراض روایتی طور پر معمر افراد کو لاحق ہوتے ہیں مگر موٹاپا نوجوانوں کے اندر ان کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے محققین نے 20 سے 40 سال کی عمر کے لگ بھگ 7 ہزار نوجوانوں کا جائزہ لیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ 17 فیصد موٹاپے کے شکار افراد کے پیشاب میں ایک پروٹین البیومن کی مقدار کافی زیادہ ہے۔

یہ اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ گردے معمول کے مطابق کام نہیں کررہے اور گردوں کے خطرناک امراض کا خطرہ بڑھ چکا ہے۔

تحقیق کے مطابق 5 فیصد نوجوان گردوں کے امراض کے شکار پائے گئے۔

محققین نے کہا کہ صحت مند طرز زندگی نوجوانوں کو گردوں کے امراض سے تحفظ دے سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے گردوں کے مہلک امراض کا طریقہ علاج ابھی زیادہ بہتر نہیں اور روک تھام ہی اس سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل پلوس ون میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں