لندن اولمپک: 21 ایتھلیٹس کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ

اپ ڈیٹ 27 مئ 2016
آئی او سی نے ماضی میں ڈوپ کا شکار کھلاڑیوں کا دوبارہ ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے—فوٹو: رائٹرز
آئی او سی نے ماضی میں ڈوپ کا شکار کھلاڑیوں کا دوبارہ ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے—فوٹو: رائٹرز

لندن: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ لندن اولمپک 2012 میں شرکت کرنے والے 23 ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ دوبارہ جائزے کے بعد مثبت آئے ہیں۔

لندن اولمپکس کے دوران 23 ایتھلیٹ کے ڈوپ ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے تھے جس میں وہ ناکام ہوئے تھے۔

پانچ مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے یہ تمام ایتھلیٹ مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے سبب اب اگست میں ہونے والے ریو اولمپک میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ بیجنگ گیمز کے دوران جن کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے ان کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

آئی او سی نے خبردار کیا ہے کہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام مزید ایتھلیٹ سامنے آنے والے ہیں جو حالیہ گیمز میں حصہ لے چکے ہیں اور ان میں سے جو ریو اولمپک میں حصہ لے رہے ہیں ان کا دوبارہ ٹیسٹ کے لیے ہدف بنایا گیا۔

آئی او سی کی جانب سے 2008 کے اولمپکس کے 454 نمونوں میں سے 31 ایتھلیٹ کے ٹیسٹ مثبت ہونے کے انکشاف کے محض دو ہفتے بعد لندن 2012 میں شامل ایتھلیٹس کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا اعلان کیا ہے۔

آئی او سی کے صدر تھامس بیچ کا کہنا ہے کہ 'دوبارہ ٹیسٹ کرنے کا یہ عمل ڈوپنگ کے خلاف ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہنے والے کھلاڑیوں کو ریو اولمپک سے دور رکھنا چاہتے ہیں اسی لیے ہم فوری کام کررہے ہیں'۔

اولمپک کمیٹی کے صدر نے کہا کہ 'میں نے پہلے ہی ڈسپلنری کمیشن قائم کی ہے جس کو آئی او سی کی جانب سے تمام فیصلے لینے کے مکمل اختیارات دیے گئے ہیں'۔

2008 میں بیجنگ میں ہونے والے اولمپکس میں 454 سیمپلز میں سے 31 ایتھلیٹس کے سیمپل میں ممنوع ادویہ کے استعمال کی نشاندہی ہوئی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ عمل میں لایا گیا۔

مزید پڑھیں: اولمپکس سے قبل 31 کھلاڑیوں پر پابندی کا امکان

اولمپک کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے روس کے سابق اینٹی ڈوپنگ سائنسدان نے الزام عائد کیا تھا کہ ضائع شدہ سیمپل کے نمونے لیے گئے اور اسی وجہ سے 2014 کے سرمائی اولمپکس میں لیے گئے نمونوں کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ لندن گیمز کے بھی کم و بیش 250 سیمپلز کے ٹیسٹوں کے نتائج کا بھی انتظار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماریا شیراپوا ریو اولمپک کے لیے منتخب

کمیٹی نے کہا کہ اولمپک میں دھوکا دہی کے عمل کو ناکام بنانے کیلئے پانچ اگست سے شروع ہونے والے ریو اولمپک میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس میں سے کسی بھی ہدف بنا کر دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے اور جن کے ٹیسٹ مثبت آئیں گے ان کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں