پشاور: جماعت الدعوہ کے زیر اہتمام پشاور میں افغان طالبان کے امیر ملا منصور کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا گیا جنہیں کچھ روز قبل امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

جماعت کے صوبائی ترجمان غازی انعام اللہ کے مطابق پشاور میں نماز جنازہ جامع مسجد و مرکز خیبر میں قاری نصیر کی امامت میں ادا کیا گیا۔

مزید پڑھیں: براک اوبامانے ملامنصورکی ہلاکت کی تصدیق کردی

اس کے علاوہ جماعت الدعوہ کے زیر اہتمام پشاور کے فوارہ چوک پر ڈرون حملے کے خلاف ریلی بھی نکالی گئی جو پشاور پریس کلب پر اختتام پذیر ہوا۔

یاد رہے کہ 21 مئی کو بلوچستان کے ایک دوردراز علاقے میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں طالبان سربراہ ملا اختر منصور ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد طالبان نے مولوی ہیبت اللہ کو اپنا نیا امیر منتخب کیا۔

ملا منصور کو ملا عمر کی ہلاکت کی خبروں کے بعد طالبان کا امیر مقرر کیا گیا تھا۔ فائل فوٹو۔
ملا منصور کو ملا عمر کی ہلاکت کی خبروں کے بعد طالبان کا امیر مقرر کیا گیا تھا۔ فائل فوٹو۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہیبت اللہ کانام دہشت گردوں کی فہرست میں نہیں'

واقعے کے پانچ دن بعد گزشتہ روز پاکستان نے بھی طالبان رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ، 'تمام اشارے اسی جانب ہیں کہ مرنے والا شخص ملا اختر منصور ہی تھا، تاہم ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔'

مزید جانیں: 'ملامنصور ہلاک'، پاکستان کی 5 دن بعد تصدیق

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک لاش کسی کے حوالے نہیں کی جائے گی۔

اس سے قبل ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق امریکی صدر باراک اوباما اور افغان طالبان بھی کرچکے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Israr May 27, 2016 11:29pm
کسی کا جنازہ پڑھنا کوئی گناہ نہیں ااور نہ اس پر پابندی لگائی جاسکتی ھے لیکن ملا منصور کی غائبانہ جنازہ کرنا اور بھی پشاور میں حیران کن ھے ملا منصور افعان طالبان کا لیڈر تھا انکی نمازہ جنازہ پشاور میں کیونکر ادا ھوتی ھے اس سے حرکتوں سے دنیا کو کیا پیغام جائیگا اس پر غور کرنا چاہئے افغان طالبان افعانستان میں جنگ میں مصروف ھیں انہوں نے بیگناہ افغانوں کا قتل عام کیا ھے اسطرح غائبانہ جنازہ پڑھنا سے کون کس کو اور کیا پیغام دینا چاہتے ھیں اپریشن ضرب غضب میں شہید ھونے فوجیوں کی غائبانہ نمازہ جنازہ تو اج تک کسی نے نہیں پڑھی عور کا مقام ھے
زیدی May 28, 2016 12:55am
ھزاروں بے گناہ لوگوں کے قتل کا اعلان کر نے والی جما عت کے راہنما کی نماز جنازہ ادا کرنے والے افراد یعنی اس کے ھمدرد نھی ؟