فیس بک پر کمپنیاں کس طرح ٹریکنگ کرتی ہیں؟

اپ ڈیٹ 06 جون 2016
— رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

فیس بک اپنے دوستوں اور خاندان سے رابطے میں رہنے کے لیے بہترین ویب سائٹ ہے۔

ویسے تو اس کا استعمال مفت ہے مگر پھر بھی آپ کو اس کی ایک قیمت دینا پڑتی ہے۔

جی ہاں اگر آپ فیس بک استعمال کرتے ہیں تو اپنے بارے میں بہت زیادہ معلومات اس سائٹ کو دینا ہوتی ہے اور بیشتر کمپنیاں اس کی بنیاد پر آپ پر نظر رکھتے ہیں۔

بیشتر افراد فیس بک پر کسی ایپ کو ڈاﺅن لوڈ یا کسی ویب سائٹ پر سائن ان ہونے کو بھول جاتے ہیں مگر اس طرح وہ مختلف کمپنیوں اور اداروں کو اپنی فیس بک پروفائل دیکھنے کا موقع دے رہے ہوتے ہیں۔

لوگوں کی پروفائل میں اکثر ای میل ایڈریسز اور فون نمبر کے ساتھ ساتھ ملازمت کی تاریخ اور موجودہ لوکیشن بھی ہوتی ہے اور صارفین کو اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ اگر آپ دوستوں کے ساتھ یہ ڈیٹا شیئر کررہے ہیں تو وہ لوگ جو ایپس استعمال کرتے ہیں وہ بھی یہ ڈیٹا دیکھ سکتی ہیں۔

فیس بک میں ہی ایک فیچر چھپا ہے جس سے آپ اشتہارات سے کافی حد تک نجات پاسکتے ہیں۔

سب سے پہلے اپنی فیس بک سیٹنگز میں جائیں اور وہاں بائیں جانب نیچے ایڈ کے آپشن پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اب وہاں سے پہلے آپشن 'ایڈ بیسڈ آن مائی یوز آف ویب سائٹس اینڈ ایپس (Ads based on my use of websites and apps)' پر یس کی جگہ آف کو کلک کریں۔

اس کے بعد دوسرے نمبر پر موجود آپشن ' ایڈ ود مائی سوشل ایکشن (Ads with my social actions)' کو فرینڈز سے ہٹا کر نو ون (no one) پر کردیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس کے بعد سب سے آخری آپشن ' ایڈ بیسڈ آن مائی پریفرینس (Ads based on my preferences)' پر کلک کریں جس کے بعد نیچے نیلی پٹی میں آنے والے آپشن پر کلک کریں۔

اب وہاں متعدد کیٹیگریز سامنے آجائیں گی ہر ایک کو الگ الگ کلک کرکے کھولیں اور ٹارگٹ اشتہارات کو ڈیلیٹ کرنا شروع کردیں اس میں کچھ وقت تو لگے گا مگر کچھ عرصے کے لیے آپ کو اشتہارات سے نجات ضرور مل جائے گی۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

تاہم چند ماہ بعد آپ کی سرگرمیوں کے نتیجے میں یہ کیٹیگریز پھر سے بن جائیں گی یا بھر جائیں گی تو آپ کو انہیں دوبارہ ڈیلیٹ کرنا ہوگا۔

یہ تو ایک مرحلہ تھا تاہم فیس بک نے حال ہی میں نئی سیٹنگز متعارف کرائی ہیں جس سے آپ کمپنیوں سے مکمل نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

سب سے پہلے تو آپ سیٹنگز میں جاکر بائیں جانب موجود ایڈز پر کلک کریں۔

وہاں Ads with my social actions میں ایڈٹ کے بٹن پر کلک کریں جہاں معلوم ہوگا کہ کس طرح آپ کی فیس بک آئی ڈی اشتہارات میں استعمال ہوتی ہے جسے دوسرے افراد بھی دیکھ سکتے ہیں تو آپ کو وہاں اونلی مائی فرینڈز کی بجائے نو ون کے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اس کے بعد بائیں جانب ایڈز کے اوپر موجود ایپس کے بٹن پر کلک کریں۔

آپ دیکھ کر حیران ہوجائیں گے کہ آپ نے کتنی کمپنیوں کی ایپس کو اپنے اکاﺅنٹ پر رسائی دے رکھی ہے یا یوں کہہ لیں کہ وہ آپ کی ٹریکنگ کررہی ہیں، آپ کو بس شو آل پر کلک کرکے مکمل فہرست کو دیکھنا ہوگا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

وہاں آپ ہر ایپ پر کلک کرکے اس کی پرمیشن کو ایڈٹ یا مکمل طور پر ڈیلیٹ کرسکتے ہیں تاکہ انہیں آپ کے اکاﺅنٹ تک مزید رسائی حاصل نہ رہے۔

ایپس کے سیکشن میں ہی نیچے مزید آپشنز موجود ہیں وہاں آپ ایپس ادر یوز کے سیکشن پر کلک کریں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

وہاں آپ دیکھیں کہ آپ کا کونسا ڈیٹا فرینڈز دیکھ سکتے ہیں اور یہ ڈیٹا ان ایپس کی مدد سے دیکھا جاسکتا ہے جو آپ اور فرینڈز مشترکہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اب اپنی معلومات کو محفوظ رکھنے کے لیے آپ چاہے تو باکسز کو ان چیک کرسکتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Abdul Qayoom May 27, 2016 08:29pm
so nice