سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو مختلف جھڑپوں میں چھ حریت پسند اور ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوجیوں نے ان افراد کو لائن آف کنٹرول کے قریب ہلاک کیا۔

فوجی ترجمان این این جوشی کے مطابق آپریشن میں چار افراد ہلاک جبکہ ایک فوجی بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق جمعے کے روز کنچی پورہ کے قریب ایک علیحدہ جھڑپ میں دو حریت پسند ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ 1947 میں انگریزوں کی ہندوستان سے واپس جانے پر کشمیر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔

کشمیر کے ایک حصہ پاکستان تو دوسرا ہندوستان کے زیر انتظام ہے، لیکن دونوں ممالک پوری وادی پر اپنا حق ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 1989 کے بعد کئی مسلح حریت پسند گروپس سامنے آئے اور آزادی حاصل کرنے کے لیے مسلح جدو جہد کا آغاز کیا۔

کئی دہائیوں سے جاری آزادی کی اس جدو جہد میں لاکھوں کشمیری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں