بچوں میں مقبول کارٹون اور کہانی جنگل بک پر بننے والی ہولی وڈ فلم نے انڈیا میں بزنس کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ڈزنی اسٹوڈیوز کی یہ فلم جس میں امریکی نژاد انڈین بچے نیل سیٹھی نے موگلی کا مرکزی کردار ادا کیا، نے بولی وڈ فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ہولی وڈ کی یہ فلم 2016 میں انڈیا میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم رہی ہے اور اس کے سامنے شاہ رخ خان کی فین کا جادو بھی نہیں چل سکا۔

فلم کو ریلیز ہوئے 50 دن ہوچکے ہیں تاہم اب بھی یہ اچھا بزنس کررہی ہے اور 200 کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہے۔

اس فلم نے بولی وڈ کی نگری میں اب تک 180 کروڑ انڈین روپوں سے زیادہ کا بزنس کیا ہے اور اسے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہولی وڈ فلم کا اعزاز بھی حاصل ہوچکا ہے۔

اس سے پہلے فاسٹ اینڈ فیوریس 7 نے 102 کروڑ روپے کما کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا تام ا جنگل بک آگے نکل چکی ہے۔

فلم جنگل بک کا ریویو پڑھیں

دنیا بھر میں یہ فلم 86 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کما چکی ہے اور کیپٹن امریکا : سول وار کے بعد رواں سال سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری بڑی فلم ہے۔

بولی وڈ مبصرین کے مطابق اس وقت جبکہ سینما میں بیشتر ہندی فلمیں تین یا چار ہفتے مکمل کرنے میں مشکل کا سامنا کرتی ہیں وہیں جنگل بک 8 ہفتوں سے بہترین بزنس کررہی ہے۔

ڈزنی نے جنگل بک کے سیکوئل کی تیاری کا بھی اعلان کیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

راشد نذیر May 27, 2016 11:27pm
بالی وڈ کے مقابلے میں تو جنگل بک ایک بے حد معیاری فلم ہے۔ اس میں بالی وڈ کی فلموں کی طرح سستی جذباتیت، چھچھور پن اور بیہودگی نہیں ہے۔ یہ سب عنصر کسی بھی بھارت کی صف اول کی فلم کا اچھوتا پہلو ہے۔ حیرت ہے بھارت کے لوگوں کو ایسی فلم پسند آگئ جس میں بھارتی فلموں والے عنصر نہیں تھے